کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا باقاعدہ اعلان
بالی ووڈ اسٹارز کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
بالی ووڈ کے نئے جوڑے نے انسٹاگرام میں اپنی نئی زندگی کی شروعات کی تصاویر جاری کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کردی۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی جے پور میں سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں رازداری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بند گئے اور اس کا اعلان شادی کی افواہوں اور رپورٹس کے بعد کیا گیا۔
بالی ووڈ اسٹارز نے بھارتی میڈیا کی غیرمصدقہ خبروں کی بالآخر تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل و کترینہ کیف کی شادی ہوگئی، بھارتی میڈیا
جوڑے نے بھارتی ڈیزائنر سبایاساچی کا تیار کردہ آؤٹ فٹ زیب تن کیا، اس سے قبل ہوٹل کی چھت پر بنائی گئی دھندلی تصاویر سامنے آئی تھیں اور مذکورہ ڈیزائنر کے اندازے لگائے تھے اور یہ تصاویر انسٹاگرام پر گردش کرنے لگی تھیں۔
کترینہ کیف نے سرخ رنگ کا مٹکا سلک سے تیار کردہ برائیڈل لینگا پہنا ہوا تھا، جس کے بارڈر میں خوب صور ایمبرائیڈری ہے، ان کے پردے کا ڈیزائن کوشل کی پنجاب سے تعلق سے جوڑا گیا اور دوپٹہ گولڈ میں سلور کا ملمع چڑھاگیا تھا۔
ان کی جیولری بھی سبایاساچی کی ڈیزائن کردہ تھی، برانڈ کے مطابق جیولری 22 قیراط سونا اور ڈائمنڈ سے تیار کی گئی تھی۔
وکی کوشل کی ریشمی شیروانی بھی سبایاساچی کی ڈیزائن ہے اور بٹن سونے کےملمع کاری کے ساتھ تیار کیا گیا تھا اور ان سونے اور ڈائمنڈ کے استعمال سے ان جوڑے کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔
اس سے قبل بالی ووڈ کے اسٹار دپیکا پاڈیکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں اپنی شادی کا جوڑا سبایاساچی سے ڈیزائن کروایا تھا۔
قبل ازیں بھارتی میڈیا نے بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی مبینہ لیک ہونے والی تصاویر شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ نے انسٹاگرام پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی لیک ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے سات پھیرے لے لیے۔
ہندوستان ٹائمز‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کے سات پھیروں کی رسومات 9 دسمبر کی سہ پہر کو ادا کی گئیں۔
رپورٹ میں دونوں کی لیک ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی، جس کے بارے میں کترینہ کیف اور وکی کوشل نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔