• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاہد آفریدی سمیت تین اہم کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل

شائع December 9, 2021
شاہد آفریدی ملتان سلطانز کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے— فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
شاہد آفریدی ملتان سلطانز کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے— فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی سمیت تین اہم کھلاڑی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان آل راؤنڈر کی گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز میں منتقلی کے معاملات طے پا گئے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن میں شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل ڈرافٹ میں کوئی فرنچائز اعظم کو لینا چاہے تو لے سکتی ہے، ندیم عمر

شاہد آفریدی نے گزشتہ سیزن ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی اور انہوں نے اس سیزن گلیڈی ایٹرز کی نمانئدگی کی خواہش ظاہر کی تھی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں، میں چاہتا ہوں کہ اپنا آخری پی ایس ایل ٹائٹل جیت کر کیریئر کا کامیابی کے ساتھ اختتام کروں۔

اس کے علاوہ بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں تین اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں جہاں ٹیم میں دو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔

گزشتہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے افتخار احمد بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ اعظم خان یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

افتخار احمد نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن ٹی20 کرکٹ میں اپنے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لیے بہترین فیصلہ ہے، میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں جو میرے تمام فیصلوں میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیمز ونس بھی ملتان سلطانز سے گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ سلطانز ڈرافٹ کے عمل کے دوران ندیم عمر کی فرنچائز کی ڈائمنڈ اور سلور کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کو ہوگی جبکہ میگا ایونٹ کا آغاز آئندہ سال 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا اور پہلا میچ دفاعی چمپیئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024