• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایشز: ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ بیٹنگ، انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم

شائع December 9, 2021
ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 112 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی
ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 112 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا نے ایشز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری کی بدولت 7 وکٹوں پر 343 رنز بنا کر انگلینڈ کے خلاف اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

برسبین میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کے اوپنر صرف 10 رنز کا آغاز کرسکے اور مارکوس ہیرس صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پہلے ایشز ٹیسٹ میں کمنز کی عمدہ باؤلنگ، انگلینڈ 147رنز پر ڈھیر

دوسری وکٹ میں ڈیوڈ وارنر اور مارنوس نے 156 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کا اسکور 166 تک پہنچایا اور اس دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔

مارنوس 74 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد لیچ کی گیند پر ووڈ کا کیچ بنے۔

سابق کپتان اسٹیو اسمتھ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور صرف 12 رنز کا اضافہ کرکے ووڈ کی وکٹ بن گئے، جس کے بعد ڈیوڈ وارنر اپنی سنچری مکمل نہیں کرپائے۔

ڈیوڈ وانر 195 کے اسکور پر 94 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

ٹریوس ہیڈ کا ساتھ دینے کے لیے کیمرون گرین آئے اور کھاتہ کھولے بغیر واپس چلے گئے، تاہم الیکس کیری نے 12 رنز بنا کر اسکور 236 رنز تک پہنچانے میں مدد کی اور ووکس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پیٹ کمنز انفرادی طور پر بڑی اننگز نہیں کھیل سکے تاہم انہوں نے اسکور 306 تک لے جانے میں ٹریوس ہیڈ کا دوسرے اینڈ سے ساتھ دیا، وہ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

ٹریوس ہیڈ نے 95 گیندوں پر 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنا کر دوسرے روز کھیل کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔

برسبین میں جب دوسرے روز کھیل کا اختتام ہوا تو آسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 343 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ پر 196 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی شان دار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی پوری ٹیم 147 رنز ڈھیر ہوگئی تھی اور بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل مکمل نہیں ہوسکاتھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024