• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

انگلینڈ میں ’اومیکرون‘ ویرینٹ کے باعث سخت بندشیں نافذ

شائع December 9, 2021
بورس جانسن نے کہا کہ ملک میں ویکسین بوسٹر پروگرام شروع کیا جارہا ہے — فوٹو: رائٹرز
بورس جانسن نے کہا کہ ملک میں ویکسین بوسٹر پروگرام شروع کیا جارہا ہے — فوٹو: رائٹرز

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بدھ کے روز انگلینڈ میں سخت کووڈ 19 پابندیاں عائد کرتے ہوئے لوگوں کو گھر سے کام کرنے، عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور ’اومیکرون‘ ویرینٹ کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ویکسین لگوانے کا حکم دیا۔

اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور ویلز اپنی اپنی پابندیاں لگانے کے لیے آزاد ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کرسمس کے لاک ڈاؤن کے دوران ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اپنےاسٹاف کے شریک ہونے کے الزامات کی وجہ سے بورس جانسن نے کہا کہ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہمارے پاس ’پلان بی‘ پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا جب کہ ملک میں ویکسین بوسٹر پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔

وبائی مرض میں پہلے نافذ کیے گئے مکمل لاک ڈاؤن کے خاتمے سے ابھی ایک طویل فاصلہ طے کیا گیا تھا، نئی پابندیوں کو شہر کے مرکز کے ریسٹورنٹس، کیفے اور دکانوں کے لیے ’بڑا دھچکا‘ قرار دیا گیا ہے جو کرسمس کی شاپنگ کے دوران اپنے مالی معاملات کی بحالی کے لیے بے چین ہیں۔

بورس جانسن کی اپنی پارٹی کے بہت سے قانون ساز بھی نئی پابندیوں سے ناراض ہیں، اس خوف سے کہ گزشتہ سال معیشت میں تاریخی 10 فیصد کمی کے بعد ان پابندیوں کے اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون کا مقابلہ کرنے کیلئے انگلینڈ میں ماسک پہننا دوبارہ لازمی قرار

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’اگرچہ تصویر بہتر ہو سکتی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ صورتحال بہتر ہوجائے گی، مگر ہم جانتے ہیں کہ تیزی سے بڑھنے کا افسوسناک نتیجہ ہسپتالوں میں مریضوں کےداخلے میں بڑے اضافے اور اموات کی صورت میں نکل سکتا ہے۔‘

جب بدھ کو پہلی بار یہ خبر سامنے آئی کہ 'پلان بی' کے اقدامات نافذ کیے جارہے ہیں تو برطانوی کرنسی پاؤنڈ اسٹرلنگ کی قدر تیزی سے گر گئی تھی۔

بورس جانسن، جنہوں نےجولائی میں انگلینڈ میں تیزی سے ویکسین کے اجرا کے بعد سب سے زیادہ پابندیاں اٹھا لی تھیں، انہوں نے چوتھے لاک ڈاؤن کا سہارا لیے بغیر موسم سرما میں جانے کا عزم کیا تھا، لیکن نام نہاد ’پلان بی‘ کو ایک آپشن کے طور پر تیار رکھا تھا۔

کچھ پابندیاں جیسے پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں ماسک کو دوبارہ متعارف کروانا، پہلے سے ہی ملک میں نافذ تھیں، لیکن بدھ کے روز بورس جانسن نے کہا کہ لوگوں کو اب گھر سے کام کرنا چاہیے جبکہ عوامی مقامات جیسے تھیٹر اور سینما گھروں میں چہرے کے ماسک کی ضرورت ہوگی اور نائٹ کلبوں اور بڑے ہجوم والے مقامات تک رسائی کے لیے کووڈ 19 پاس لازمی ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024