• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انجیلا میرکل کے 16 سال بعد جرمنی کو نیا چانسلر مل گیا

شائع December 9, 2021
شولز نے اپنی توانائیاں جرمن عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کرنے کا حلف اٹھایا — فوٹو: اے پی
شولز نے اپنی توانائیاں جرمن عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کرنے کا حلف اٹھایا — فوٹو: اے پی

جرمن پارلیمان نے سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما اولاف شولز کو نئے چانسلر کے طور پر منتخب کرلیا، جس سےانجیلا میرکل کی 16 سالہ قدامت پسند حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا اور ان کی اتحادی حکومت کے لیے راہ ہموار ہو گئی، جس نے ماحول دوست سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور یورپی اتحاد کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیاہے ۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بنڈیسٹگ بیربیل کے صدر نے بتایا کہ اولاف شولز نے پارلیمان کے ایوان زیریں سے 395 ووٹ حاصل کیے، 63 سالہ شولز گزشتہ چار سالوں میں میرکل کے ساتھ اتحاد میں وائس چانسلر اور وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

صدر فرینک والٹراسٹین میئر کی طرف سے باضابطہ طورپر نامزد ہونے کے بعد شولز جرمن دارالحکومت کے مرکز بیلیوو پیلس کے قریب میں واقع تاریخی ریخسٹگ عمارت میں واپس آئے تاکہ قانون سازوں کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا سکیں ، وہ دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعدسے جرمنی کے نویں چانسلر بنےہیں۔

شولز نے اپنی توانائیاں جرمن عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کرنے کا حلف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: انجیلا مرکل کو ہم دیسی کیسے دیکھیں اور سوچیں؟

شولز کے حلف اٹھانے کے بعد انجیلا میرکل نے باضابطہ طور پر چانسلری ان کے حوالے کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کیونکہ ملک کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی مہلک چوتھی لہر اور آمرانہ رہنماؤں کی جانب سے اس کے جمہوری نظام کو درپیش چیلنجز کا سامنا ہے۔

اس موقع پراپنی مختصر تقریر میں شولز نے میرکل کو ایک عظیم چانسلر کے طور پر سراہا اور گزشتہ برسوں میں قریبی اور بھروسہ مند تعلقات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں اپنی مشترکہ شمالی روایات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شولز نے کہا کہ ’میں ملک کو شمال مشرقی جرمن ذہنیت پر استوار کرنا چاہوں گا،اس سلسلے میں نظام میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی۔‘

اپنے عاجزانہ مگر واضح انداز میں شولز نے خود کو میرکل کے فطری جانشین کے طورپر کھڑا کیا ہے اور جرمنی کو موسمیاتی بحران سے نمٹنے سے لے کر مزید تصادم کے شکار روس اور تیزی سے ثابت قدم چین کے ساتھ تعلقات تک کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بہت اچھے انداز میں پیش کیا ہے۔

ماضی کے برعکس چانسلر شولز وفاقی سطح پر ایک بے مثال تین طرفہ حکمران اتحاد کی قیادت کریں گے جن میں اخراجات کے حامی، ماحولیات پسند گرینز اور مالی لحاظ سے زیادہ قدامت پسند، آزادی پسند فری ڈیموکریٹس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: دوسری عالمی جنگ کے بعد انجیلا مرکل کی پارٹی کی انتخابات میں بدترین کارکردگی

شولز ایک تجربہ کار مذاکرات کار اور تجربہ کار سیاستدان ہیں جنہوں نے 2002 سے 2004 تک اپنی پارٹی کےسیکرٹری جنرل کی حیثیت سے سابق چانسلر گیرہارڈ شروڈر کے ماتحت لیبر مارکیٹ کی متنازع اصلاحات اور سماجی بہبود میں کٹوتیوں کادفاع کیا۔

انجیلا میرکل کے پہلے حکمران اتحاد میں 2007 سے 2009 تک لیبر وزیر کے طور پر شولز نے مختصر مدت کے لیے ایک فراخدلی سے کام کرنے کی اسکیم کو آگے بڑھایا جس نے عالمی مالیاتی بحران کے نتیجے میں لاکھوں ملازمین کو بچانے میں مدد کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024