• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہارر تھرلر فلم ’جاوید اقبال‘ کو رواں ماہ ریلیز کرنے کا اعلان

شائع December 9, 2021
فلم میں یاسر حسین نےمرکزی کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
فلم میں یاسر حسین نےمرکزی کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

یاسر حسین کی ہارر تھرلر فلم ’جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر' کا ٹریلر جاری کرتےہوئے اسے رواں ماہ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

جاری کیے گئے مختصر ٹریلر میں پس منظر میں بچوں کے قاتل کا کردار ادا کرنے والے یاسر حسین کی آواز سنائی دیتی ہے اور اس دوران فلم کے بھیانک مناظر بھی نظر آتے ہیں۔

ٹریلر میں جہاں فلم کے مرکزی کردار جاوید اقبال کے اعتراف جرم کا بیان ہے، وہیں اس میں مرکزی اداکارہ عائشہ عمر کی بطور پولیس افسر جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین قاتل اور عائشہ عمر پولیس افسر بننے کو تیار

ٹریلر میں جاوید اقبال کو جہاں اعتراف جرم کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، وہیں اس کی جانب سے بھیانک حقائق سامنے لانے اور انتہائی سخت سوالات اٹھائے جانے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔

عائشہ عمر فلم میں پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ
عائشہ عمر فلم میں پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ

ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے ’جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر' کو رواں ماہ کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

فلم کے ٹریلر کو یاسر حسین اور عائشہ عمر کے علاوہ فلم کے ہدایت کار ابو علیحہ نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

مزید پڑھیں: سیریل کلر کے کردار میں یاسر حسین کی پہلی جھلک سامنے آگئی

فلم کی کہانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بدنام سیریل کلر ’جاوید اقبال مغل‘ کے جرائم اور ان کے قانونی ٹرائل کے گرد گھومتی ہے۔

’جاوید اقبال مغل‘ 100 بچوں کے قتل اور ان کے ’ریپ‘کا مجرم تھا۔

1999 میں جاوید اقبال نے پولیس کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے 100 بچوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا جن کی عمریں 6 سے 16 سال کے درمیان تھیں، اس نے ساتھ میں یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ اس نے زیادہ تر بچوں بچوں کو گلا گھونٹ کر مارا اور ان کے جسم کے کئی ٹکڑے بھی کیے۔

جاوید اقبال مغل نے 2001 اکتوبر میں لاہور کی جیل میں خودکشی کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024