• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وکی کوشل و کترینہ کیف آج رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے، بھارتی میڈیا

شائع December 9, 2021
دونوں آج شب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں آج شب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل آج رات تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور ممکنہ طور پر دونوں 9 دسمبر کی شام تک سات پھیرے لے کر جنم جنم ساتھ نبھانے کا وعدہ کریں گے۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق یہ پہلے ہی رپورٹس تھیں کہ دونوں 9 دسمبر تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے اور تازہ رپورٹس کے مطابق دونوں کی مہندی کی تقریبات 8 اور 9 دسمبر کی درمیانی شب کو ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی رسومات خالص ہندو مذہب کے تحت ہوں گی اور ممکنہ طور پر دونوں 9 دسمبر کی شام تک سات پھیرے لیں گے۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ شب مہندی سمیت دیگر رسومات کی تقریبات کے دوران وکی کوشل نے اپنی دلہن کترینہ کیف کے لیے معروف بولی وڈ گانے ’تیری اور‘ پر پرفارمنس بھی کی اور مذکورہ تقریب میں اہم شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

اسی حوالے سے ’انڈین ایکسپریس‘ نے بھی ذرائع سے بتایا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کی شام تک سات پھیرے لے کر ہمیشہ کے لیے ایک ہوجائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی سوشل میڈیا پر گزشتہ شب کترینہ کیف کے پرانے اشتہار کی ایک تصویر خوب وائرل ہوئی، جسے اداکارہ کی مہندی کی تقریب کی تصویر قرار دیا گیا۔

شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ نے بھی بتایا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کی شب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے اور ان کی شادی کا استقبالیہ بھی ’سکس سینز ریزورٹ‘ میں ہی ہوگا۔

ایک طرف جہاں بھارتی میڈیا دونوں کی شادی کی تقریبات کے دعوے کرتا دکھائی دیتا ہے، وہیں تاحال کترینہ یا وکی کوشل نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں اس وجہ سے اپنی شادی کا اعلان نہیں کر رہے، کیوں کہ انہوں نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق ’ایمازون پرائم‘ کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کیے ہیں اور معاہدے کے مطابق اسٹریمنگ ویب سائٹ ہی ان کی شادی کی تصدیق کرے گی۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ دونوں نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق ایمازون کو فروخت کردیے اور وہی ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز میڈیا کو ریلیز کرے گا۔

تاہم اس حوالے سے بھی جوڑے نے کوئی تصدیق نہیں کی جب کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت شادی کرلی تھی جو کہ دو مختلف مذاہب کے افراد کی شادی کو قانونی اہمیت فراہم کرتا ہے۔

کترینہ کیف کا تعلق مذہب اسلام سے ہے جب کہ وکی کوشل ہندو مذہب کے پیروکار ہیں اور دونوں کورٹ میرج کے بعد اب ہندو رسومات کے تحت شادی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024