• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چاغی میں پاک ۔ ایران سرحد پر نئی گزرگاہ کا افتتاح

شائع December 9, 2021

بلوچستان کے ضلع چاغی میں راجے کے مقام پر پاک ایران سرحد پر ایک سرحدی گزرگاہ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر منصور احمد بلوچ نے مقامی انتظامیہ، فرنٹیئر کور (ایف سی) حکام اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ نئی گزرگاہ کا افتتاح کیا۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے منصور احمد بلوچ کا کہنا تھا کہ اس نئی گزرگاہ سے دونوں طرف کے لوگوں کے سفر اور تجارتی سرگرمیوں میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سرحد پر ایک دروازہ بھی نصب کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایرانی صدر نے سرحد کے ساتھ مزید 6 تجارتی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین سینیٹ

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ سرحد کے دونوں جانب مقیم افراد کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، اس گزرگاہ سے مقامی افراد کو پیش آنے والی مشکلات کم ہوں گی اور اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے‘۔

منصور احمد بلوچ کے مطابق اس سرحدی گزرگاہ کی تعمیر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے حالیہ دورہ ایران کے بعد ممکن ہوئی جس میں نئی سرحدی گزرگاہوں کی تعمیر پر اتفاق ہوا تھا۔


یہ خبر 9 دسمبر 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024