• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اوپو کا منفرد کیمرے والا اسمارٹ فون پیش کرنے کا فیصلہ

شائع December 8, 2021
اوپو کے نئے طرز کا کیمرا — فوٹو بشکریہ اوپو
اوپو کے نئے طرز کا کیمرا — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو ایک ایسا منفرد اسمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا کیمرا خودکار طور پر ری ٹریکٹ ہونے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

اوپو کی جانب سے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں اسمارٹ فونز کے لیے ایک نئی طرز کے کیمرا کو دکھایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق بیشتر پوپ اپس جھنجلاہٹ کا باعث بنتے ہیں مگر ہمارا سیلف ڈویلپ ری ٹریکٹ ایبل کیمرا نہیں۔

ویڈیو سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ میکنزم واٹر پروف ہے اور کیمرے کا لینس خودکار طور پر اس وقت اندر چلا جاتا ہے جب فون نیچے گرتا ہے۔

یہ کیمرا ڈیزائن پوپ اپ سیلفی کیمروں سے مختلف ہے جو فون کے اندر چھپے ہوتے ہیں اور ان سے تصاویر کا معیار متاثر ہوتا ہے۔

اوپو کی جانب سے اس منفرد کیمرا سسٹم کے لیے کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا اور یہ زوم لینس بھی نہیں لگتا مگر یہ ٹیلی فوٹو کارکردگی کو بہتر بنانے میں ممکنہ مدد فراہم کرسکتا ہے۔

کیمرا موڈیول پر موجود مارکنگ سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ 1/1.56 انچ سنسر سے لیس ہے جبکہ لینس 50 ایم ایم کا ہے جس میں ایف 2.4 آپرچر دیا گیا ہے، یعنی یہ کیمرا فون کے مین کیمرے سے 2 گنا زیادہ بڑا ہے۔

بنیادی طور پر یہ کسی ٹیلی فوٹو لینس سے بھی بہت زیادہ بڑا سنسر ہے اور ممکنہ طور پر بڑا حجم ری ٹریسنگ میکنزم کے لیے ہے۔

اوپو کی جانب سے اس کیمرا سسٹم کی ویڈیو کمپنی کے سالانہ اینو ڈے ایونٹ سے قبل پیش کی گئی ہے۔

اس ایونٹ میں چینی کمپنی کی جانب سے متعدد کانسیپٹس اور ٹیکنالوجیز کو پیش کیا جائے گا جن میں سے ایک یہ ری ٹریکٹ ایبل کیمرا بھی ہوگا جس کے بارے میں مزید تفصیلات بتائی جائیں گی۔

2020 کے ایونٹ میں اوپو نے ایک رول ایبل فون اور اے آر گلاس کے کانسیپٹ ماڈلز پیش کیے تھے۔

اس سال یہ ایونٹ 14 اور 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024