• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

دنیا کی متاثر کن خواتین میں 50 افغان اور تین پاکستانی عورتیں شامل

شائع December 8, 2021
فہرست میں دنیا بھر کی 100 بااثر خواتین کو شامل کیا گیا ہے—فوٹو: بی بی سی
فہرست میں دنیا بھر کی 100 بااثر خواتین کو شامل کیا گیا ہے—فوٹو: بی بی سی

معروف برطانوی نشریاتی ادارے برٹش براڈ کاسٹنگ ’بی بی سی‘ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی، جس میں نصف تعداد افغان عورتوں کی ہے جب کہ تین پاکستانی خواتین بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

فہرست میں شامل خواتین کا انتخابات مختلف شعبہ جات سے کیا گیا ہے، رواں برس ’کلچر اینڈ ایجوکیشن، انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس، پولٹکس اینڈ ایکٹوزم، سائنس اینڈ ہیلتھ اور افغانستان‘ کی 5 کیٹیگریز میں خواتین کو تقسیم کیا گیا ہے۔

معذور افراد کے لیے کام کرنے والی عابیہ اکرم بھی فہرست کا حصہ ہیں—فوٹو: بی بی سی
معذور افراد کے لیے کام کرنے والی عابیہ اکرم بھی فہرست کا حصہ ہیں—فوٹو: بی بی سی

ہر سال چار کیٹیگریز میں خواتین کی نامزدگی کی جاتی ہے مگر اس بار خصوصی طور پر افغانستان کی الگ کیٹیگری بنائی گئی ہے، جس میں 50 افغان خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور ثانیہ نشتر دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں شامل

فہرست میں تین پاکستانی جن میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو ’کلچر اینڈ ایجوکیشن‘ عابیہ اکرم کو ’پولٹکس اینڈ ایکٹوزم‘ جب کہ لیلیٰ حیدری کو ’ہیلتھ اینڈ سائنس‘ کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی بھی فہرست میں شامل ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
ملالہ یوسف زئی بھی فہرست میں شامل ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

دنیا کی 100 بااثر خواتین میں پاکستانی نژاد والدین کی بیٹی برطانوی سیاستدان نتاشا اصغر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی سماجی کارکن جلیلہ حیدر دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں شامل

فہرست میں شامل 100 خواتین میں سے مجموعی طور پر 50 خواتین کا تعلق افغانستان سے ہے اور انہیں تمام کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی لیلیٰ حیدر بھی فہرست کا حصہ ہیں—فوٹو: بی بی سی
پاکستانی لیلیٰ حیدر بھی فہرست کا حصہ ہیں—فوٹو: بی بی سی

علاوہ ازیں فہرست میں ایران، ترکی، بھارت، مصر، انڈونیشیا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی متاثر کن خواتین کو بھی رکھا گیا ہے۔

فہرست میں شامل افغانستان کی 50 خواتین میں سیاستدان، سماجی رہنما، شاعر، اداکارائیں، تعلیم دان، ماحولیاتی حقوق کی رہنما اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان نتاشا اصغر بھی فہرست میں شامل ہیں—فوٹو: بی بی سی
پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان نتاشا اصغر بھی فہرست میں شامل ہیں—فوٹو: بی بی سی

فہرست میں شامل افغانستان کی 50 خواتین میں زیادہ تر عورتیں ملک سے باہر ہیں اور انہیں افغان خواتین کے لیے کام کرنے کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ برس کی فہرست میں اداکارہ ماہرہ خان اور ثانیہ نشتر کو شامل کیا گیا تھا۔

فہرست کی نصف تعداد افغان خواتین کی ہے—فوٹو: بی بی سی
فہرست کی نصف تعداد افغان خواتین کی ہے—فوٹو: بی بی سی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024