• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وکی کوشل و کترینہ کیف کی شادی کی تقریبات شروع، بھارتی میڈیا

شائع December 8, 2021
مہندی کی تقریبات آج شب ہوں گی، بھارتی میڈیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
مہندی کی تقریبات آج شب ہوں گی، بھارتی میڈیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ بار بی ڈول کہلائی جانے والی کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

متعدد بھارتی اخبارات، ٹی وی چینلز اور شوبز ویب سائٹس کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب 7 دسمبر کو راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے پرتعیش ’سکس سینز ریزورٹ‘ میں ہوا۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق گزشتہ شب شادی کی تقریبات کا آغاز ’سنگیت‘ سے ہوا اور پہلی ہی تقریب میں پنجابی طرز کے سنگیت میں وکی کوشل کے خاندان کی خواتین نے پرفارمنس کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 8 دسمبر کی دوپہر کو ’ہلدی‘ کی رسم ہوگی اور دونوں کی شادی کی زیادہ تر رسومات پنجابی انداز میں ادا کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل و کترینہ کیف کی شادی کے لیے مہمانوں کی آمد

وکی کوشل کا تعلق ہندو پنجابی خاندان سے ہے جب کہ کترینہ کیف کشمیری مسلم خاندان سے تعلق رکھتی ہیں مگر ان کا خاندان زیادہ تر برطانیہ میں مقیم رہا ہے۔

اسی حوالے سے ’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی مہندی کی تقریبات 8 دسمبر کی شب کو ہوں گی، جس میں پنجابی رسومات کے تحت گانے بھی گائے جائیں گے۔

دوسری جانب ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بتایا کہ دونوں کی مہندی کی تقریبات کے لیے 20 کلو خالص مہندی راجستھان کے دور دراز علاقے سے منگوائی گئی ہے۔

کترینہ کیف کے ہاتھوں پر معروف مہندی ڈیزائنر وینا ناگدا مہندی سجائیں گی، جنہوں نے دپیکا پڈوکون کے ہاتھوں پر بھی مہندی سجائی تھی اور وہ فلموں میں بھی دلہن بننے والی اداکاراؤں کے ہاتھ پیلے کرتی آئی ہیں۔

جہاں بھارتی میڈیا دونوں کی شادی کی تقریبات کے دعوے کر رہا ہے، وہیں تاحال کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کی خبروں سے متعلق کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی جب کہ ان کے اہل خانہ نے بھی مذکورہ معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔

دونوں کی شادی کی تقریبات کے آغاز سے دو دن پہلے بھارتی میڈیا نے خبریں دی تھیں کہ کترینہ اور وکی کوشل نے 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی شب اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت شادی کرلی تھی۔

مذکورہ ایکٹ دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کو قانونی اہمیت فراہم کرتا ہے، وکی کوشل ہندو جب کہ کترینہ کیف مذہب اسلام سے تعلق رکھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024