• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جے سی پی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز کی خدمات مستقل کردیں

شائع December 8, 2021
گزشتہ سال جے سی پی نے اسلام آباد ہائی کورٹ  کے لیے 3 ایڈیشنل ججز کی سفارش کی تھی — فائل فوٹو: فیس بک
گزشتہ سال جے سی پی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 3 ایڈیشنل ججز کی سفارش کی تھی — فائل فوٹو: فیس بک

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) نے جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے ججز کی حیثیت سے توثیق کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جے سی پی میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز، چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج، وزیر قانون، اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل اور اسلام آباد بار کونسل کے اراکین شامل ہیں۔

جے سی پی کا اجلاس سپریم کورٹ کی عمارت میں منعقد ہوا۔

گزشتہ سال جے سی پی نے دونوں ججز کو ایک سال کی مدت کے لیے بطور ایڈیشنل ججز ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش تھی، پارلیمانی کمیٹی نے جے سی پی کی سفارش کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کیلئے بابر ستار، طارق محمود کے ناموں کی منظوری

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے سی پی نے ہائی کورٹ کے دونوں ججز کی خدمات مستقل کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے ہاورڈ اسکول آف لا سے قانون میں ماسٹرز (ایل ایل ایم) کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ وہ مصنف، کالم نگار اور تجزیہ کار بھی ہیں۔

طارق محمود جہانگیری اسلام آباد کے سابق ایڈووکیٹ جنرل ہیں اور جرائم، آئین، سول قوانین کے ماہر ہیں، یہ 2016 میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی منتخب ہو چکے ہیں، اس سے قبل وہ ضلعی بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر تھے۔

گزشتہ ماہ جے سی پی نے اسلاب آباد کے لیے 3 ایڈیشنل ججز کی سفارش کی تھی۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3 ناموں کی سفارش پیش کی تھی جن میں سمن رفعت امتیاز، ارباب محمد طاہر اور بیرسٹر سردار اعجاز اسحٰق خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: عدالت عظمیٰ میں جج کے تقرر کا معاملہ: بار کونسلز آج یوم سیاہ منائیں گی

سمن رفعت امتیاز نے اپنی قانون کی ڈگری دبئی میں واقع امریکی یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں انڈر گریجویٹ کے بعد امریکا کی ریاست ورجینیا میں واقع رچمنڈ یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔

انہوں نے 2004 سے کراچی میں عملی وکالت کا آغاز کیا۔

ارباب محمد طاہر بلوچستان کے سینئر وکیل ہیں اور صوبے میں بطور ایڈووکیٹ جنرل خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024