• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی

شائع December 8, 2021
پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ دونوں دسمبر 2021 میں منگنی کریں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ دونوں دسمبر 2021 میں منگنی کریں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آرز احمد نے ایک دوسرے کو ’ہم سفر‘ منتخب کرتے ہوئے منگنی کرلی۔

دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ہاتھ تھامنے اور انگوٹھیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دونوں نے تعلق کو رشتے میں تبدیل کردیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے منگنی کی یا پھر شادی کرلی؟

آرز احمد نے حبا بخاری کے ہاتھ تھامنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں ان سے سوال کیا کہ ’چلو شادی کرتے ہیں‘

آرز احمد نے لکھا کہ ’ایک معجزے کی طرح ملی ہو تم مجھے، محبت معجزہ ہی ہے‘۔

آرز احمد نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے منگنی کب اور کہاں کی، تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر 8 دسمبر کی شب کو تصاویر شیئر کیں۔

ان کی طرح حبا بخاری نے بھی 8 دسمبر کو ہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری کا جلد شادی کا عندیہ

اداکارہ نے آرز احمد کی جانب سے ہاتھ تھامنے کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی جانب سے ہاتھ تھامے جانے کے بعد خود کو محفوظ ترین شخص تصور کر رہی ہیں۔

حبا بخاری نے لکھا کہ انہیں یاد ہے کہ جب وہ اور آرز احمد ’’بھولی بانو‘ ڈرامے کی شوٹنگ کر رہے تھے، تب وہ خود کو اس وقت غیر محفوظ تصور کر رہی تھیں، جب انہوں نے سین کی شوٹنگ کے دوران آرز احمد کا ہاتھ تھاما تھا۔

حبا بخاری نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے آرز احمد سے جان بوجھ کر دور رہنے کی کوشش کی مگر بلآخر دونوں ایک ہوگئے۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ وہ آرز احمد کے ساتھ زندگی گزارنے کی منتظر ہیں اور ساتھ ہی انہون نے ہاتھ تھامنے پر اداکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دونوں نے ایک جیسی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا—اسکرین شاٹ
دونوں نے ایک جیسی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا—اسکرین شاٹ

دونوں اداکاروں کی جانب سے رشتے میں بندھنے کی پوسٹ کرنے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

پہلے ہی دونوں کے تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں اور اطلاعات تھیں کہ دونوں سال کے اختتام تک منگنی کرنے کے بعد سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں شادی کرلیں گے۔

حبا بخاری نے بھی گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف مواقع پر جلد منگنی یا شادی کے بندھن میں بندھنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم وعدہ کیا تھا کہ وہ سب سے پہلے اپنے فیصلے سے متعلق مداحوں کو بتائیں گی۔

آرز احمد اور حبا بخاری نے چند ڈراموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے اور دونوں کا شمار ابھرتے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے، دونوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024