• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صحافی تنخواہیں نہ ملنے پر عدالت میں درخواست دائر کرسکتے ہیں، شیریں مزاری

شائع December 7, 2021
شیریں مزاری نے کہاکہ اس قانون کی تکمیل کا سہرا وزیر اعظم کو جاتا ہے— فوٹو: ڈان نیوز
شیریں مزاری نے کہاکہ اس قانون کی تکمیل کا سہرا وزیر اعظم کو جاتا ہے— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون بنانا ہماری ترجیحات میں سے ایک تھا اس بل کے تحت جن صحافیوں کو تنخواہیں نہیں ملی وہ عدالت میں درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں کے تحفظ سے متعلق قانون کےحوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ہم انتخابات جیتنے سے قبل بھی صحافیوں کے تحفظ کے بل کے حوالے سےکام کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: صحافیوں کے تحفظ کا بل، نیب ترمیمی آرڈیننس سینیٹ سے بھی منظور، اپوزیشن کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکی ہیں کہ صحافیوں کا انشورنس ہونا چاہیے اور میڈیا اداروں کے مالکان کو چاہیے کہ طویل المدت معاہدہ کرنے والے ملازمین کے ساتھ شارٹ ٹرم کنٹریکٹ رکھنے والے ملازمین کو بھی سہولیات فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون مکمل نہیں ہوتا ہر چیز میں بہتری کی ضرورت ہوتی ہے لیکن فی الحال یہ قانون بن چکا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ صحافی حضرات اس کا بغور مطالعہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے قانون کے مطابق جن صحافیوں کو تنخواہیں نہیں ملیں وہ عدالت میں درخواست دائر کر سکتے ہیں، اور اب اس قانون کے قواعد بننے ہیں، جیسے ہی ہمیں قانون کا نوٹس موصول ہوگا رولز تیار کر لیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی: صحافیوں کے تحفظ کا بل متفقہ منظور

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اس قانون کی تجویز فواد چوہدری نے دی تھی اور کہا تھا کہ آپ جرنلسٹ پروٹیکشن بل بنائیں، جس کے بعد بل آگے بڑھایا گیا اور اس میں وزارت اطلاعات نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس قانون کی تکمیل کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے یہ قانون بنانے میں مدد کی ہے اور اس کی نفاذ میں بھی ہمیں میڈیا کی مدد درکار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024