• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی پی پی کیلئے پنجاب میں الیکشن کوئی مشکل نہیں ہے، آصف زرداری

شائع December 7, 2021
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ضمنی انتخاب میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مقامی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں الیکشن ہمارے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔

لاہور میں ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیر میں آخری مقام جہاں پاکستان کا پرچم لہراتا ہے وہاں سے لے کر کراچی کے آخری ساحل تک پی پی پی موجود ہے۔

مزیدپڑھیں: این اے-133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی شائستہ ملک کامیاب

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ پنجاب میں انتخاب پیپلزپارٹی کے لیے کوئی مشکل نہیں لیکن ہماری اپنی کمزوریاں سامنے آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل کے انتخاب میں بہت اچھا رزلٹ دیا لیکن میری توقع 50 ہزار ووٹ کی تھی اور ہم 50 ہزار ووٹ لے سکتے تھے، اگر ہم مقامی ووٹر ٹرن آؤٹ بڑھاتے تو ووٹ زیادہ پڑتے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہاں عملی طور پر ہماری پارٹی مکمل نہیں تھی، راجا پرویز اشرف اور گل صاحب نئے نئے آئے ہیں اور گل صاحب کہتے ہیں سرمنڈھواتے ہی اولے پڑگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بہت بڑی سازش کی وجہ سے خطرے میں ہے، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے، ہم نے پاکستان کو بچانے کا عہد کیا ہوا ہے، ہم پاکستان کے لیے لڑیں گے، پاکستان کو بچائیں اور کامیاب ملک بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کامیابی کی طرف جارہے تھے لیکن آر او الیکشن کروا کر ہمارے ساتھ دھاندلی کرکے انتخابات جیت لیے گئے، اس حلقے میں میں الیکشن لڑا ہے جس کو 77 کے بعد میاں صاحب بناتے رہے ہیں، یہ بڑا حلقہ تھا اور اس وقت بینظیر بھٹو بھی جیت گئی تھی لیکن برادریاں دیکھ کر حلقے بندی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب میں ہر جگہ انہوں نے حلقہ بندیاں کیں لیکن ہم ہر جگہ ان سے لڑیں گے کیونکہ یہ پاکستان کے خلاف ہیں، یہ میری دھرتی کے خلاف ہیں، جو اس دھرتی میں نہیں مرنا چاہتا ہے اس کو کیا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد

خیال رہے کہ لاہور کے حلقہ 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے 46 ہزار 811 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے نمبر پر پی پی پی امیدوار چوہدری اسلم گل رہے تھے، جنہوں نے 32 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے تھے جو عام انتخابات میں حاصل کردہ ووٹ کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہیں۔

لاہور کے ضمنی انتخاب کے بعد چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے اچھی کارکردگی پر کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے 5 ہزار کے مقابلے میں 32ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 50 فیصد ووٹ گنوائے ہیں اور اگلے انتخابات میں پی پی پی پنجاب میں حکومت بنائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Taj Ahmad Dec 07, 2021 04:28am
Only way PPP can gain ground to beat PML-N and PTI in future, they have to show good performance in mega city Karachi, Hyderabad, Larkana, Sukkur. I suggest PPP leadership in Sindh Province and PPP Chief Minister and Administrator Karachi to do more work day and night in order to get success in Punjab Province in next general election in 2023.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024