• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سام سنگ نے اپنے نئے کم قیمت فلیگ شپ فون کی جھلک خود جاری کردی

شائع December 6, 2021
گلیکسی ایس 21 ایس ای کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ گیز چائنا
گلیکسی ایس 21 ایس ای کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ گیز چائنا

سام سنگ نے 2020 میں گلیکسی ایس 20 ایف ای متعارف کرایا تھا جو کم قیمت میں فلیگ شپ فیچرز سے لیس ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ مقبول بھی ہوا۔

اس سال توقع کی جارہی تھی کہ اس کا اپ ڈیٹ ورژن ایف 21 ایف ای پیش کیا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوسکا۔

مختلف رپورٹس کے مطابق سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 21 ایف ای کو جنوری 2022 میں کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔

اب کمپنی نے خود اس کے آفیشل خاکے جاری کیے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اس فون میں 6.4 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ممکنہ طور پر 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا۔

فون کا فرنٹ کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہوگا جبکہ بیک پر کیمرا سیٹ اپ گلیکسی ایس 21 کے ڈیزائن جیسا ہی ہے جس میں 3 کیمرے شامل ہوں گے۔

لیکس کے مطابق فون کا سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل جبکہ بیک کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہوگی۔

گلیکسی ایس 21 ایف ای میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنس اور ڈولبی ایٹموس سپورٹ سے لیس فون ہوگا۔

ایس 20 ایف ای کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہوئی تھی کیونکہ ایس 20 کی قیمت 999 ڈالرز تھی۔

مگر خیال کیا جارہا ہے کہ ایس 21 ایف ای کی قیمت کم ہوگی کیونکہ ایس 21 کی قیمت 800 ڈالرز سے شروع ہوئی اور اگر 300 ڈالرز کمی کے فارمولے پر عمل کیا گی تو یہ نیا فون 500 ڈالرز کا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024