• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صنم سعید اور محب مرزا کی تصاویر وائرل، شادی کی افواہیں

شائع December 6, 2021
دونوں نے فواد خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے فواد خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں کھچوائی گئی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کی شادی کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی دونوں کی شادی کی افواہیں جون 2021 میں اس وقت پھیلی تھیں جب گلیکسی لولی وڈ نامی شوبز یوٹیوب چینل کے ایک شو ’واٹس دی 411‘ کے میزبانوں نے دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیلائی تھیں۔

اب دونوں کی ایک ساتھ رومانوی انداز میں تصاویر وائرل ہونے کے بعد پھر سے چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی اور اب صرف اعلان باقی ہے۔

’گلیکسی لولی وڈ‘ نامی شوبز انسٹاگرام پیج پر محب مرزا اور صنم سعید کی تصویر شیئر کی گئی تو لوگوں نے کمنٹس پر دونوں کی شادی ہوجانے کے دعوے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی افواہیں

زیادہ تر افراد نے لکھا کہ دونوں نے خفیہ طور پر کافی عرصہ قبل ہی شادی کرلی تھی اور دونوں کافی وقت سے ایک ساتھ بھی رہ رہے ہیں، بس اب شادی کا اعلان کرنا باقی ہے۔

کئی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں اداکار شادی کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ
کئی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں اداکار شادی کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ

بعض افراد نے دعوے کیے کہ وہ دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھ چکےہیں اور وہ صرف دوست نہیں بلکہ ان کے تعلقات دوستی سے آگے والے ہیں۔

ان کی تصاویر وائرل ہونے پر جہاں لوگوں نے ان کی شادی کا دعویٰ کیا، وہیں کئی لوگوں نے صنم سعید کو محب مرزا کی پہلی طلاق کا سبب بھی قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ ان سے تعلقات کی وجہ سے ہی آمنہ شیخ نے محب سے طلاق لی۔

بعض لوگوں نے صنم سعید کو آمنہ شیخ کی طلاق کا سبب بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ
بعض لوگوں نے صنم سعید کو آمنہ شیخ کی طلاق کا سبب بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ

محب مرزا اور صنم سعید کی وائرل تصاویر کے حوالے سے ’گلف نیوز‘ نے بتایا کہ دونوں فواد خان کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کے لیے دبئی پہنچے تھے، جن کے ہمراہ دیگر اہم شوبز شخصیات بھی ساتھ تھیں۔

تصاویر وائرل ہونے اور خود پر تنقید کے حوالے سے فوری طور پر محب مرزا اور صنم سعید نے کوئی وضاحت نہیں کی، نہ ہی انہوں نے تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

دونوں متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

دونوں نے پہلے بھی اپنی شادی کی افواہوں پر کوئی وضاحت نہیں کی تھی، دونوں اداکار طلاق یافتہ ہیں جب کہ دونوں نے متعدد مرتبہ ایک ساتھ ڈراموں اور فلموں میں کام بھی کیا ہے اور دونوں کے درمیان اچھے تعلقات رہے ہیں۔

محب مرزا نے پہلی شادی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ سے 2005 میں کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی تھی۔

اسی طرح صنم سعید نے بھی 2015 میں خاندان کی مرضی سے محبت کی شادی کی تھی، جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں مگر جلد ہی ان کی طلاق ہوگئی اور اداکارہ نے 2018 میں اس کی تصدیق کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق صنم اور محب دبئی میں فواد خان کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کے لیے گئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام
رپورٹس کے مطابق صنم اور محب دبئی میں فواد خان کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کے لیے گئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

nk Dec 07, 2021 08:45am
Their's will be a total failure again and Mohib will be the reason

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024