• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سیاچن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پاک فوج کے دو میجر شہید

شائع December 6, 2021
سیاچن میں پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا — فوٹو: امتیاز تاج
سیاچن میں پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا — فوٹو: امتیاز تاج

سیاچن میں پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو میجر شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور ہیلی کاپٹر میں سوار میجر راجا ذیشان جہانزیب اور میجر عرفان برچا نے جام شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان: آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 میجر سمیت 4 فوجی شہید

پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے اور فوجی دستے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے مطابق حادثہ ضلع گانچھے میں پیش آیا جس میں پاک فوج کے دو پائلٹ شہید ہوئے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں شہید ہونے والے میجر عرفان اور میجر ذیشان کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے منی مرگ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 4 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر حادثہ: ناروے، فلپائن کے سفیروں سمیت 7 ہلاک

رواں سال پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہو گیاتھا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ باحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

اسی طرح کا ایک حادثہ 2016 میں پیش آیا تھا جب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران تربیلا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا اور حادثے میں ہیلی کاپٹر کے فلائنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل توقیر شہید ہو گئے تھے۔

مئی 2015 میں گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ اور 2 غیر ملکی سفیروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ: فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 12 افراد ہلاک

اسی سال اگست میں بھی خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024