• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کترینہ کیف تین دن میں پیا گھر سدھار جائیں گی، بھارتی میڈیا

شائع December 6, 2021
کترینہ کیف نے کورٹ میرج کرلی، بھارتی میڈیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کترینہ کیف نے کورٹ میرج کرلی، بھارتی میڈیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے کورٹ میرج کرلی جب کہ ایک روز بعد ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوجائے گا اور دونوں تین دن کے اندر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ڈاٹ کام‘ نے اپنی رپورٹ میں ٹائمز آف انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے گزشتہ شب گھر میں ہی شادی کے قانونی دستاویزات پر دستخط کیے۔

رپورٹ مٰن بتایا گیا کہ کورٹ میرج کی تقریب وکی کوشل کے گھر میں رکھی گئی، جہاں اداکارہ کے علاوہ ان کے اہل خانہ اور دونوں کے قریبی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔

کترینہ کیف و وکی کوشل نے اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت شادی رجسٹرڈ کروائی، جو کہ دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کو قانونی اہمیت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل و کترینہ کیف کی کورٹ میرج کی افواہیں

وکی کوشل ہندو جب کہ کترینہ کیف مذہب اسلام سے تعلق رکھتی ہیں، جس وجہ سے انہوں نے پہلے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی۔

رپورٹ کے مطابق کورٹ میرج کے بعد اب دونوں کی شادی کی رسمی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو ریاست راجستھان کے پرتعیش ہوٹل میں ہوگا اور دونوں تین دن کے اندر رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

اسی حوالے سے ’انڈین ایکسپریس‘ نے بتایا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تقریبات کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور بعض مہمان 6 دسمبر کی رات دیر گئے ہی شادی کے مقام پر پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

رپورٹ میں راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کی انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مقامی انتظامیہ نے پرتعیش مقام سکس سینز ریزورٹ میں شادی کی تقریبات منعقد کیے جانے کی تصدیق کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکاروں کی شادی کی تقریبات 7 دسمبر کو شروع ہوں گی جو کہ 9 دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے اور تقریبات میں محض 120 شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں: وکی کوشل و کترینہ 4 دسمبر تک کورٹ میرج کرلیں گے، بھارتی میڈیا

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے افراد کو کورونا کی منفی ٹیسٹ لازمی دکھانی ہوگی جب کہ سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 38 سالہ کترینہ کیف اور 33 سالہ وکی کوشل نے کورونا کی وجہ سے کم مہمانوں کی موجودگی میں سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں کی شادی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے 6 دسمبر سے ہی خصوصی نشریات کا آغاز شروع کیا اور ان کی شادی سے متعلق ہر خبروں کو براہ راست نشر و شائع کرنا شروع کردیا۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ تاحال کترینہ کیف اور وکی کوشل نے خود شادی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی ان کے اہل خانہ نے اس معاملے پر کوئی وضاحت کی ہے۔

حیران کن طور پر دونوں نے شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
حیران کن طور پر دونوں نے شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024