• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے بہترین فیچر کی آزمائش

شائع December 5, 2021
واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں اس کی آزمائش کی جارہی ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں اس کی آزمائش کی جارہی ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ واٹس ایپ پر بہت زیادہ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس میں اس کے حوالے سے ایک کارآمد فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo نے بتایا کہ اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین فوری طور پر ایسی اسٹوری کو ان ڈو یا ہٹا سکیں گے جو حادثاتی طور پر یا غلط وقت پر پوسٹ ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے ایک نئے ان ڈو بٹن کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے برابر میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

اس بٹں کو کلک کرنے پر صارفین پوسٹ ہونے والے کسی اسٹیٹس کو فوری طور پر ہٹا سکیں گے۔

اس وقت کسی اسٹیٹس کو ہٹانے کے لیے صارفین کو پہلے تھری ڈاٹ مینیو میں جانا ہوتا ہے اور وہاں موجود آپشنز میں جاکر ڈیلیٹ پر ہٹ کرنا ہوتا ہے۔

ویسے تو یہ بھی غیر ضروری اسٹیٹس کو ہٹانے کا تیز رفتار ذریعہ ہے مگر نئے ان ڈو بٹن سے یہ کام برق رفتاری سے ہوسکے گا۔

یعنی اسی جگہ ان ڈو بٹن تک رسائی سے صارف چند سیکنڈ بچا سکے گا ورنہ دوسرے طریقہ کار میں کوئی دوسرا صارف اس حادثاتی اسٹیٹس کے اسکرین شاٹ لے سکتا ہے۔

یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں ہے اور وہ بھی صرف آئی او ایس ٹیسٹرز کے لیے، مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی او ایس پر مزید بیٹا صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہوگی اور اس کے بعد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جائے گا۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اس فیچر کی دستیابی کے بارے میں رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا مگر ممکنہ طور پر یہ مستقبل قریب میں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن پر بھی دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹس فیچر میں صارفین تصاویر، جی آئی ایف یا ویڈیوز کو ایموجیز، ڈرائنگز اور کیپشن وغیرہ کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024