• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

وکی کوشل و کترینہ کیف کی کورٹ میرج کی افواہیں

شائع December 4, 2021
حیران کن طور پر دونوں نے شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
حیران کن طور پر دونوں نے شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت عدالتی طور پر شادی کرلی اور جلد ہی دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔

بھارتی میڈیا نے تین دسمبر کو اپنی رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 4 دسمبر کو ممبئی کی عدالت میں شادی کریں گے، جس کے بعد اگلے ہفتے ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 4 دسمبر کو وکی کوشل کو کترینہ کیف کے گھر میں دیکھا گیا، جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ دونوں نے کورٹ میرج کرلی، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

رپورٹ میں کسی بھی ذرائع کا حوالہ دیے بغیر بتایا گیا کہ چہ مگوئیاں ہیں کہ کترینہ کیف و وکی کوشل نے اپنی شادی اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت رجسٹرڈ کروالی، تاہم اس حوالے سے کسی نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل و کترینہ 4 دسمبر تک کورٹ میرج کرلیں گے، بھارتی میڈیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی قانونی رجسٹریشن کے بعد ان کی شادی کی رسومات آئندہ ہفتے ریاست راجستھان میں شروع ہوں گی، جس کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

دونوں ممکنہ طور پر اگلے ہفتے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
دونوں ممکنہ طور پر اگلے ہفتے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک اور رپورٹ میں راجستھان کے ضلعی افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو ہوگا، جس میں محض 120 مہمان شرکت کریں گے۔

ضلعی عہدیدار کے مطابق کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شادی کی تقریبات کو مختصر رکھا گیا ہے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے صرف 120 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’اومیکرون‘ کے باعث کترینہ کی شادی کی تقریبات کے رنگ پھیکے پڑنے کا امکان

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریاست راجستھان کے پرتعیش سکس سینز ریزورٹ میں شادی کی تقریبات ہوں گی، جس میں شرکت کے لیے اہم شخصیات 6 دسمبر سے وہاں پہنچنا شروع ہوں گی اور شادی کی تقریبات 7 سے 10 دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی شادی کس مذہب کی روایات کے مطابق ہوں گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی شادی کی تقریبات دونوں یعنی ہندو اور مذہب اسلام کی روایات کے مطابق ہوں گی۔

کترینہ کیف مسلمان ہیں جب کہ وکی کوشل کا تعلق ہندو مذہب سے ہے اور الگ الگ مذاہب سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ہی انہوں نے پہلے کورٹ میرج کی۔

یران کن بات یہ ہے کہ تاحال کترینہ کیف یا وکی کوشل نے اپنی شادی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی ان کے اہل خانہ نے اس ضمن میں کوئی بات کی ہے۔

دونوں نے خود اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے خود اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024