• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ڈھاکا ٹیسٹ: بابراعظم کی نصف سنچری، پہلے روز پاکستان کے دو وکٹوں پر 161 رنز

شائع December 4, 2021
---فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
---فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
پاکستانی اوپنرز نے دوسرے میچ میں بھی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 59 رنز کی ساجھے داری قائم کی — فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی اوپنرز نے دوسرے میچ میں بھی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 59 رنز کی ساجھے داری قائم کی — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز دو وکٹوں پر 161 رنز بنا لیے جبکہ بارش کے باعث 57 اوورز کا کھیل ممکن ہوا۔

ڈھاکا میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی اوپنرز نے دوسرے میچ میں بھی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 59 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔

عابد علی اور عبداللہ شفیق نے پاکستان کی جانب سے اچھا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 59 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے اسپنر تیج الاسلام نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی اور 25 رنز پر کھیلنے والے عبداللہ شفیق کی وکٹیں اڑا دیں۔

عابد علی اور اظہر علی کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں ٹیم کا اسکور 70 رنز تک پہنچا۔

پاکستان کو پہلی اننگز میں دوسرا نقصان عابد علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، تجربہ کار اوپنر 39 رنز بنا کر تیج الاسلام کا نشانہ بنے۔

اوپنر کے پویلین لوٹنے کے بعد کپتان بابراعظم بیٹنگ کے لیے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔

بابراعظم نے اس دوران اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

بارش کے باعث پہلے دن صرف 57 اوورز کا کھیل ممکن ہوا اور چائے کے وقفے کے بعد خراب روشنی کے باعث کھیل کا دوبارہ آغاز نہیں ہوسکا تاہم کل مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے کھیل کا آغاز ہوگا۔

دوسرے دن جب کھیل کا اختتام کیا گیا تو پاکستان نے دو وکٹوں پر 161 رنز بنالیے تھے۔

بابراعظم 60 اور اظہرعلی 36 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

بنگلہ دیش کے تیج الاسلام نے پہلے دن دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ میزبان ٹیم نے تین تبدیلیاں کی ہیں اور آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی۔

بنگلہ دیش: مومن الحق (کپتان)، شادمان اسلام، محمودالحسن جوئے، نجم الحسین شانتو، مشفیق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، خالد احمد اور عبادت حسین۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024