• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فاروق ستار اور شہباز شریف کا معاشی صورتحال پر اظہارِ تشویش

شائع December 4, 2021
دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا — فوٹو: ٹوئٹر
دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا — فوٹو: ٹوئٹر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ملاقات کی جس میں ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی حالت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا اور اتفاق کیا کہ حالات ملک میں تبدیلی کا تقاضا کرتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے مطابق دونوں رہنماؤں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور حکومت کے انتخابی اصلاحات کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شہباز اور فاروق ستار نے مستقبل میں رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ اگر ملک کو معاشی تباہی سے بچانا ہے تو عمران خان کو گھر بھیجنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عملے کی نہیں پائلٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ کام نہیں کرسکتا۔

دریں اثنا پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئین اس بات کی ضمانت دے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے مشروط کیے جائیں تاکہ عوامی مسائل کا حل ان کی دہلیز پر ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کا تجویز کردہ تین نکاتی منصوبہ پاکستان کے 95 فیصد مسائل کا حل ہے۔

مصطفیٰ کمال نے لاہور کے دورے کے دوران جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔

اس سے قبل جمعرات کو انہوں نے شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔

مصطفیٰ کمال نے انہیں بلدیاتی ترمیمی ایکٹ اور سندھ کے لوگوں کے ساتھ جاری ناانصافیوں پر پی ایس پی کے ’اصولی مؤقف‘ کے بارے میں بتایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024