• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شائقین انجان لڑکی کو زویا ناصر سمجھ بیٹھے

شائع December 4, 2021
درفشاں پر تنقید کرنے والی زویا دوسری ہیں، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
درفشاں پر تنقید کرنے والی زویا دوسری ہیں، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، ریڈیو جوکی، یوٹیوبر و اداکارہ زویا ناصر نے انجان لڑکی کے کمنٹ پر خود کو مینشن کرنے والے افراد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ درفشاں پر تنقید نہیں کی۔

حال ہی میں درفشاں نے جب انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی تھیں تو ان پر زویا ناصر 11 نامی لڑکی کے اکائونٹ سے درفشاں پر تنقید کی گئی تھی کہ اداکارہ نے تصاویر کو خوبصورت بناکر لگایا ہے، تاکہ دوسری خواتین پریشان ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: درفشاں کی تصویر پر زویا ناصر نامی لڑکی کی تنقید سے لوگ پریشان

زویا ناصر 11 نامی لڑکی کے اکائونٹ سے کمنٹ کیے جانے کے بعد اگرچہ درفشاں نے انہیں بتایا تھا کہ وہ تصاویر ایڈٹ نہیں کرتیں بلکہ ایسے انداز میں کھچواتی ہیں کہ وہ دبلی پتلی اور خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔

تاہم اس کے باوجود زویا ناصر 11 کے نام کی وجہ سے لوگوں نے اداکارہ زویا ناصر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ذاتی پیغامات بھیج کر برا بھلا کہا۔

زویا ناصر 11 نامی لڑکی نے کچھ دن قبل درفشاں کی تصویر پر تنقید کی تھی—اسکرین شاٹ
زویا ناصر 11 نامی لڑکی نے کچھ دن قبل درفشاں کی تصویر پر تنقید کی تھی—اسکرین شاٹ

لوگوں کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد زویا ناصر نے وضاحت کی کہ انہوں نے درفشاں پر تنقید کی ہی نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ زویا ناصر 11 نامی اکائونٹ کسی اور کا ہے اور ان کا نام صرف زویا ناصر ہے جب کہ پروفائل میں ان کی تصویر بھی ہے تو ان پر تنقید کرنے والے لوگ یہ بات دماغ میں بٹھالیں کہ درفشاں پر تنقید کرنے والی لڑکی کوئی اور ہے۔

انہوں نے اداکارہ درفشاں کی خوبصورتی اور ٹیلنٹ کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ ایسی طبیعت ہی نہیں رکھتیں کہ کسی اور کے لیے ایسے نامناسب کمنٹس کریں۔

زویا ناصر نے مداحوں کو اپیل کی کہ وہ غلطی کو ٹھیک کرلیں اور یاد رکھیں کہ درفشاں پر تنقید کرنے والی زویا ناصر کوئی اور خاتون ہیں اور انہیں میسیج بھیج کر تنگ نہ کیا جائے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024