• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وکی کوشل و کترینہ 4 دسمبر تک کورٹ میرج کرلیں گے، بھارتی میڈیا

شائع December 3, 2021
دونوں اگلے ہفتے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے، بھارتی میڈیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں اگلے ہفتے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے، بھارتی میڈیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل 4 دسمبر تک کورٹ میرج کرلیں گے جب کہ دونوں اگلے ہی ہفتے 9 دسمبر کو روایات کے مطابق بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا گزشتہ دو ماہ سے رپورٹس میں دعویٰ کر رہا ہے کہ بولی وڈ جوڑا دسمبر کے پہلے ہفتے میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائے گا، تاہم اس حوالے سے کترینہ کیف اور وکی کوشل نے تاحال کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

وکی کوشل کی کزن واضح کر چکی ہیں کہ ان کے کزن اور کترینہ کیف دسمبر میں شادی نہیں کر رہے اور اگر انہیں شادی کرنی ہوگی تو وہ میڈیا کو بتاکر کریں گے۔

ان سے قبل شادی کی افواہوں پر کترینہ کیف نے اکتوبر کے آخر میں کہا تھا کہ کون کہ رہا ہے کہ وہ شادی کر رہی ہیں، انہوں نے ایسی خبروں کو افواہیں قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اومیکرون‘ کے باعث کترینہ کی شادی کی تقریبات کے رنگ پھیکے پڑنے کا امکان

کترینہ کیف کے بیان اور وکی کوشل کی کزن کی وضاحت کے باوجود بھارتی میڈیا بضد ہے کہ بولی وڈ اداکار دسمبر کے پہلے ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں ممکنہ طور پر اگلے ہفتے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
دونوں ممکنہ طور پر اگلے ہفتے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ کترہنہ کیف اور وکی کوشل نومبر کے آخر تک کورٹ میرج کرلیں گے، تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ دونون 4 دسمبر کو کورٹ میرج کرلیں گے جب کہ 9 دسمبر تک وہ روایتی انداز میں بھی شادی کرلیں گے۔

’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ذرائع کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل 3 یا 4 دسمبر کو ممبئی کی عدالت میں قانونی طور پر ایک دوسرے کے شریک سفر بن جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں بھارتی شادی قوانین اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت شادی کریں گے جو کہ دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی سے متعلق قانون ہے۔

کترینہ کیف کا مذہب اسلام جب کہ وکی کوشل ہندو مذہب کے پیروکار ہیں اور دونوں 4 دسمبر تک ممبئی کی مقامی کورٹ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ کورٹ میں شادی کرنے کے ایک ہفتے کے اندر دونوں روایتی انداز میں بھی شادی کرلیں گے۔

دونوں نے خود اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے خود اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: انسٹاگرام

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات 7 دسمبر سے راجستھان کے پرتعیش سکس سینز ریزورٹ میں شروع ہوں گی جو 9 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

شادی کی تقریبات کے سلسلے میں دولہا اور دلہن روایتی سواریوں پر شادی کے مقام پر پہنچیں گے جب کہ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ 6 دسمبر سے ہی شروع ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: وکی و کترینہ شادی نہیں کر رہے: اہل خانہ، بھارتی میڈیا شادی کی خبروں پر بضد

تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ تاحال کترینہ کیف یا وکی کوشل نے اپنی شادی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی ان کے اہل خانہ نے اس ضمن میں کوئی بات کی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی شادی کس مذہب کی روایات کے مطابق ہوں گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی شادی کی تقریبات دونوں یعنی ہندو اور مذہب اسلام کی روایات کے مطابق ہوں گی۔

ادھر بعض رپورٹس میں یہ خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ اگر کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر کے پہلے ہفتے تک شادی نہ کی تو ممکنہ طور پر ان کی شادی کورونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کی وجہ سے ملتوی ہو سکتی ہے۔

علاوہ ازیں بتایا جا رہا ہے کہ ’اومیکرون‘ کے باعث ان کی شادی کی تقریبات میں زیادہ تر مہمان شرکت نہیں کر پائیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات کی خبریں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات کی خبریں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024