• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ویب سیریز مرزا پور میں کام کرنے والے اداکار پراسرار طور پر ہلاک

شائع December 2, 2021 اپ ڈیٹ December 3, 2021
برہما مشرا — فوٹو بشکریہ برہما مشرا انسٹاگرام پیج
برہما مشرا — فوٹو بشکریہ برہما مشرا انسٹاگرام پیج

مقبول بھارتی ویب سیریز 'مرزا پور' میں کام کرنے والے اداکار برہما مشرا کا 2 دسمبر کو پراسرار انداز میں انتقال ہوگیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکار کی لاش ممبئی کے علاقے ورسوا میں ان کے گھر سے ملی۔

درحقیقت یہ لاش اس وقت ملی جب برہما مشرا کے پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ اداکار کے اپارٹمنٹ میں سے بو آرہی ہے۔

پولیس کو اداکار کی لاش گھر کے باتھ روم کے فرش پر ملی جہاں وہ تنہا رہائش پذیر تھے۔

برہما مشرا اس کرائے کے اپارٹمنٹ میں گزشتہ 4 برس سے مقیم تھے اور خیال کیا جارہا ہے کہ ان کی لاش انتقال کے کچھ وقت بعد ملی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ممکنہ طور پر برہما مشرا حرکت قلب رک جانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے مگر حتمی وجہ پوسٹ مارٹم سے ہی معلوم ہوسکے گی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اپارٹمنٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا اور فی الحال حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے اداکار کے بھائی سندیپ کو اطلاع دی۔

مرزا پور کے ساتھ ساتھ برہما مشرا بولی وڈ فلمیں سپر 30، کیسری اور دنگل میں بھی کام کرچکے تھے۔

مرزا پور میں برہما مشرا نے مرکزی کردار منا ترپاٹھی کے دوست للت کا کردار ادا کیا تھا، منا کا کردار ادا کرنے والے Divyenndu نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں افسوس کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024