• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کیا خلا سے لی گئی اس تصویر میں ماؤنٹ ایورسٹ کو تلاش کرسکتے ہیں؟

شائع December 2, 2021
کیا آپ ایورسٹ کو اس تصویر مین ڈھونڈ سکتے ہیں — فوٹو بشکریہ مارک ٹی وینڈی ٹوئٹر پیج
کیا آپ ایورسٹ کو اس تصویر مین ڈھونڈ سکتے ہیں — فوٹو بشکریہ مارک ٹی وینڈی ٹوئٹر پیج

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں موجود ناسا کے ایک خلا باز متعدد کوششوں کے بعد آخرکار خلا سے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی تصویر کھینچنے میں کامیاب ہوگئے۔

مگر کیا اس تصویر کو دیکھ کر آپ نشاندہی کرسکتے ہیں کہ اس میں ماؤنٹ ایورسٹ کہاں ہے؟

مارک ٹی وینڈی ہے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 2 تصاویر پوسٹ کرکے لوگوں کو چیلنج کیا کہ وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو اس میں دریافت کریں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا 'متعدد بار کوشش کرنے کے بعد آخر کار میں اسپیس اسٹیشن سے ماؤنٹ ایورسٹ کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگیا، کیا آپ ان تصاویر میں اسے تلاش کرسکتے ہیں؟'

ماؤنٹ ایورسٹ یقیناً زمین کی سب سے بلند چوٹی ہے مگر جب آپ 17 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے مدار پر سفر کررہے ہوں تو وسیع پس منظر میں وہ آسانی سے گم ہوسکتی ہے اور صحیح موقع پر کیمرا سے تصویر لینا بھی آسان نہیں۔

اب یہی تصاویر زمین سے 248 میل کی بلندی سے لی گئی ہے جس میں ماؤنٹ ایورسٹ کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔

فوٹو بشکریہ مارک ٹی وینڈی ٹوئٹر پیج
فوٹو بشکریہ مارک ٹی وینڈی ٹوئٹر پیج

صحیح بات تو یہ ہے کہ ہم بھی ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے مگر خلاباز کے ٹوئٹر فالورز نے ضرور ایسا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک صارف اسٹیو رائس نے بتایا کہ وہ ایورسٹ کو تصاویر میں ڈھونڈنے میں کامیاب رہا جس کے لیے اس نے گوگل میپس سے بھی کچھ مدد لی، مگر بیشتر افراد ایسا نہیں کرپائے۔

تو کیا آپ ان تصاویر میں ماؤنٹ ایورسٹ کو تلاش کرسکتے ہیں؟ نیچے کمنٹس میں جواب دینا مت بھولیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024