• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

وسیم اکرم کو متحدہ عرب امارات کا ’گولڈن ویزا‘ مل گیا

شائع December 2, 2021
وسیم اکرم نے دبئی میں مزید وقت گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا — فائل فوٹو / اے ایف پی
وسیم اکرم نے دبئی میں مزید وقت گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا — فائل فوٹو / اے ایف پی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ’گولڈن ویزا‘ جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں وسیم اکرم نے کہا کہ ’میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ دبئی کی حکومت نے کرکٹ کے لیے میری خدمات کے اعتراف میں مجھے گولڈن ویزا جاری کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بلاشبہ دبئی دنیا کا ایک بہترین کاروباری مرکز، چھٹیاں گزارنے کی جگہ اور دنیا کو ملانے والا شہر ہے‘۔

انہوں نے دبئی میں مزید وقت گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی مختلف شخصیات کو ’گولڈن ویزا‘ جاری کیا جاچکا ہے۔

رواں سال اکتوبر میں پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا جاری کیا گیا تھا۔

علی ظفر نے یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا تھا۔

علی ظفر سے قبل رواں برس جولائی میں پاکستان کی قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: یو اے ای میں تارکین وطن کیلئے رہائش کی شرائط میں نرمی

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے نومبر 2020 میں 10 شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزا‘ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024