• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جمہوریہ وسطی افریقہ: اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاک فوج کے حوالدار شہید

شائع December 2, 2021
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حوالدار شفیق فروری 2021 میں اقوام متحدہ کے مشن میں شامل ہوئے تھے — فوٹو: آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حوالدار شفیق فروری 2021 میں اقوام متحدہ کے مشن میں شامل ہوئے تھے — فوٹو: آئی ایس پی آر

جمہوریہ وسطی افریقہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران پاک فوج کے جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق حوالدار محمد شفیق شہید کی نماز جنازہ میاں چنوں میں ادا کی گئی اور انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

حوالدار شفیق نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بچے چھوڑے ہیں۔

وہ فروری 2021 میں اقوام متحدہ کے مشن میں شامل ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’حوالدار شفیق پاکستانی دستے کے بہادر اور سرشار رکن تھے جو جمہوریہ وسطی افریقہ میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا رہے تھے اور انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کر رہے تھے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان: اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاک فوج کے لانس نائیک شہید

واضح رہے کہ اب تک 162 پاکستانی جوان امن مشنز میں خدمات کے دوران شہادت نوش چکے ہیں۔

ستمبر میں سوڈان کے علاقے دارفور میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

وہ دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد مین سہولت فراہم کرنے والے یو این مشن کا حصہ تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے مشن کا حصہ بننے کی قابل فخر روایات قائم کی ہیں اور اس کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے فوجیوں کی بڑی تعداد امن فوج میں شامل ہے۔

پاکستان کا پہلا امن مشن 1960 میں کانگو سے شروع ہوا تھا گزشتہ چھ عشروں سے زائد کے عرصے کے دوران 28 ممالک میں اقوام متحدہ کے 60 امن مشنز میں دو لاکھ سے زائد پاکستانی فوجیوں نے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کا امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی سپاہی کیلئے اعزاز

اس وقت بھی دنیا کے 9 ممالک میں اقوامِ متحدہ کے 14 امن مشنز میں پاکستان کے 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

گزشتہ برس دورہ پاکستان کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امن مشن میں پاکستانی خواتین کےکردار کو سراہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024