• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماورا حسین نے کس اداکار کو لاکھوں میں ایک قرار دے دیا؟

شائع December 2, 2021
ماورا نے نومبر 2011 سے کیریئر کا آغاز کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ماورا نے نومبر 2011 سے کیریئر کا آغاز کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ماورا حسین نے شوبز انڈسٹری میں ایک دہائی مکمل ہونے پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کب تک پیا گھر سدھار جائیں گی۔

ماورا حسین نے 30 نومبر کو شوبز انڈسٹری میں اپنے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے اور یہ بھی بتایا کہ ان کا پہلا ڈراما کب نشر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ماورا حسین کا سوشل میڈیا پر مذاق

ماورا حسین نے شوبز مں ایک دہائی مکمل ہونے کی ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کیریئر کے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ نومبر 2011 میں شروع کی تھی مگر اس ڈرامے کو فروری 2012 میں نشر کیا گیا تھا، تاہم شوٹنگ کے حساب سے انہیں انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہوگئے۔

اداکارہ نے اسی ٹوئٹ میں بتایا کہ گزشتہ 10 سال کے دوران انہوں نے کم از کم 25 ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور تقریبا تمام ہی منصوبے اچھے خاصے کامیاب ہوئے۔

اداکارہ نے ایک دہائی کے دوران اپنے ڈرامے کامیاب ہونے پر شکر بھی ادا کیا جب کہ یہ بھی اعتراف کیا کہ شوبز کیریئر نے انہیں اتنا کچھ دیا جس کی انہوں نے امید بھی نہیں کی تھی۔

شوبز میں ایک دہائی مکمل ہونے پر انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے اور بتایا کہ جلد ہی وہ نئے ڈراموں میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے امیر گیلانی کو سب سے پسندیدہ اداکار قرار دیا اور لکھا کہ ثبات نامی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں امیر گیلانی کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔

ایک مداح نے ان سے فرمائش کی کہ وہ امیر گیلانی کے لیے کوئی ایک لفظ کہیں، جس پر اداکارہ نے انہیں لاکھوں میں ایک قرار دیا۔

ماورا حسین نے امیر گیلانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سب سے مختلف ہیں، سچے اور محبت کرنے والے ہیں جب کہ وہ انہیں ایک سچے و قیمتی تحفے کے طور پر دیکھتی ہیں۔

ایک مداح کی فرمائش پر انہوں نے عائزہ خان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں ذہین و خوبصورت اداکارہ قرار دیا اور لکھا کہ انہوں نے ان کے ساتھ شادی مبارک نامی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا، وہ بہت ہی تعاون کرنے والی اداکارہ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے ماہرہ خان کو اپنی بہترین دوست قرار دیا اور لکھا کہ اگرچہ ان کا ملنا جلنا کم ہوتا ہے، تاہم وہ بہترین دوست ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024