• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

سام سنگ کا سستا ترین 5 جی فون گلیکسی اے 13 متعارف

شائع December 1, 2021
گلیکسی اے 13 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی اے 13 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا سستا ترین 5 جی فون گلیکسی اے 13 کی شکل میں متعارف کرا دیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے امریکا مین فروخت کے یے پیش کیا جارہا ہے۔

گلیکسی اے 13 کے فیچرز گلیکسی اے 32 فائیو جی سے ملتے جلتے ہیں مگر یہ اس کی قیمت زیادہ کم ہے۔

گلیکسی اے 13 میں 6.5 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہے اور کمپنی کے مطابق یہ فون ملٹی ٹاسک اور متعدد موبائل گیمز کو اے 12 کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے ہینڈل کرسکتا ہے۔

کمپنی نے ریم کی گنجائش تو نہیں بتائی مگر اس میں 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 3 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا نوچ ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

گلیکسی اے 13 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

ہیڈفون جیک، این ایف سی اور فنگرپرنٹ سنسر دیگر نمایاں فیچرز ہیں مگر چہرے سے فون کو ان لاک کرنے کا فیچر ڈیوائس کا حصہ نہیں۔

اس فون کی قیمت 250 ڈالرز (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024