• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بابا گرونانک میلے میں آنے والی سکھ خاتون نے لاہوری شخص سے شادی کرلی

شائع November 30, 2021
گرو نانک کے یوم پیدائش کی تقریبات گزشتہ ہفتے ہوئی تھیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
گرو نانک کے یوم پیدائش کی تقریبات گزشتہ ہفتے ہوئی تھیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ ہفتے 20 نومبر کو بابا گرونانک کے 552 ویں یوم پیدائش کے میلے میں شرکت کے لیے آنے والی سماعت گویائی سے محروم سکھ خاتون نے لاہوری شخص سے پسند کی شادی کرلی۔

کرتارپور راہدری کے ذریعے بھارت سے پاکستان داخل ہونے اور بابا گرونانک کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کرنے کے بعد خاتون لاہور پہنچیں، جہاں انہوں نے اپنی مرضی سے محمد عمران نامی شخص سے شادی کی۔

سکھ خاتون نے محمد عمران سے شادی کرنے سے قبل اسلام قبول کیا اور اپنا نام پروین سلطانہ رکھا اور نکاح کے بعد بھارت روانہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: راہداری کھلنے بعد سکھ یاتریوں کی دوبارہ کرتارپور آمد

پروین سلطانہ نے سماعت گویائی سے محروم محمد عمران سے گواہوں کے سامنے شادی کی اور شادی کے بعد دونوں نے تحفظ کے لیے مقامی عدالت میں درخواست بھی دائر کی۔

پروین سلطانہ اور محمد عمران کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مقامی عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کو ہدایت کی جائے کہ انہیں تنگ نہ کیا جائے، کیوں کہ دونوں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔

بھارتی خاتون کی طرح پاکستانی مرد بھی سماعت گویائی سے محروم ہے—فوٹو: رانا بلال
بھارتی خاتون کی طرح پاکستانی مرد بھی سماعت گویائی سے محروم ہے—فوٹو: رانا بلال

جوڑے کی درخواست کے بعد عدالت نے پولیس اور مقامی انتظامیہ کو جوڑے کو تنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

عدالتی احکامات کے بعد خاتون پروین سلطانہ واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس اپنے ملک بھارت چلی گئیں اور اب دوبارہ وہاں سے قانونی طریقے سے واپس پاکستان آئیں گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی کرتارپور گوردوارہ پر حاضری

خاتون کے شوہر محمد عمران انہیں اہلیہ کے طور پر قانونی طریقے سے پاکستان بلائیں گے۔

پروین سلطانہ اور محمد عمران کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی اور کچھ عرصہ دعا سلام رکھنے کے بعد حال ہی میں خاتون کرتارپور راہداری کے ذریعے دیگر سکھ یاتریوں کے ہمراہ ننکانہ صاحب پہنچی تھیں۔

خاتون نے بابا گرو نانک کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے بعد محمد عمران سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ لاہور آگئیں، جہاں دونوں نے شادی کرلی اور خاتون مذہب اسلام کے دائرے میں داخل ہوئیں۔

خاتون شادی کرنے کے بعد واپس اپنے ملک بھارت چلی گئیں—فوٹو: رانا بلال
خاتون شادی کرنے کے بعد واپس اپنے ملک بھارت چلی گئیں—فوٹو: رانا بلال

تبصرے (1) بند ہیں

Taj Ahmad Nov 30, 2021 08:21pm
This new couple will bring both countries together, love and respect will prevail and hate and haters will die. Let's bring both families together again regardless of race, colors and religions. Long Live India and Pakistan.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024