• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور: بدعنوانی اور بے ضابطگیوں پر سول جج عہدے سے فارغ

شائع November 30, 2021
چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا—فائل فوٹو: لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ
چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا—فائل فوٹو: لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائی کورٹ نے سول جج شرافت علی ناصر کو کرپشن اور بے ضابطگیوں کی شکایات پر عہدے سے برطرف کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

ہائی کورٹ سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سول جج کے خلاف موصول ہونے والے الزامات انکوائری میں ثابت ہوگئے تھے اور انکوائری افسر نے سزا کے طور پر ان کی عہدے سے برطرفی کی شکایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور ہائی کورٹ: خلاف ضابطہ فرائض پر جوڈیشل افسران برطرف

علاوہ ازیں انکوائری افسر نے سابق سول جج کو اپنے خلاف الزامات کی وضاحت کرنے کا موقع بھی فراہم کیا تھا اور ان کے وضاحت اور اپنی سفارشات اتھارٹی کو ارسال کردی تھیں۔

معاملہ لاہور ہائی کورٹ کے سامنے آیا تو عدالت نے ملزم افسر کو شوکاز نوٹس کر کے موقع دیا کہ وہ بتائیں کہ انہیں عہدے سے کیوں برطرف نہ کیا جائے۔

تاہم سماعت کے بعد 2017 میں عدالت نے انکوائری افسر کی سفارش، کارروائی کے ریکارڈ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ملزم افسر کو عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

تاہم اس کے بعد افسر کی جانب سے اس سزا کے خلاف اپیل پر انہیں بحال بھی کردیا گیا تھا اور حتمی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے جواب پر عدالت نے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کا حکم سنایا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: سابق جج شوکت صدیقی کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کی درخواست

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شرافت علی ناصر کو قانون کے مطابق وضاحت اور دفاع کے تمام مواقع فراہم کیے گئے تھے۔

برطرف شدہ جج عہدے پر بحال

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے برطرفی کے دس سال بعد سول جج کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔

مذکورہ جج کو سال 2011 میں عہدے سے فارغ کیا گیا تھا تاہم ٹریبونل نے انہیں بحال کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

جس پر لاہور ہائی کورٹ نے محمد خالد کو بطور سول جج 2011 سے بحال کردیا اور چیف جسٹس امیر بھٹی کی منظوری کے بعد بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024