• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عاصم و عاشر کے میوزک فیسٹیول میں شرکت کے بعد ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

شائع November 30, 2021
میوزک فیسٹیول میں شوبز شخصیات بھی شریک ہوئیں—اسکرین شاٹ
میوزک فیسٹیول میں شوبز شخصیات بھی شریک ہوئیں—اسکرین شاٹ

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 28 اور 29 نومبر کی شب کو معین خان کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے میوزک فیسٹیول میں شرکت اور وہاں پر گلوکار عاصم اظہر اور عاشر وجاہت کے گانوں پر رقص کرنے کی تصاویر و ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر آگئیں۔

ماضی میں بھی ہانیہ عامر مذکورہ دونوں گلوکاروں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خبروں یا پھر ان کے ساتھ ویڈیوز و تصاویر وائرل ہونے کے بعد ٹاپ ٹرینڈ بنتی رہی ہیں۔

گزشتہ شب 29 نومبر کو ہانیہ عامر اس وقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر آگئیں جب کہ ان کی عاصم اظہر کے گانوں پر رقص کرنے اور گانوں کو گنگنانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو چشمہ اور گلابی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر اپنی سہیلی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کے ہمراہ دکھائی دیں اور دونوں کو فیسٹیول میں رقص کرتے دیکھا گیا۔

نہ صرف عاصم اظہر بلکہ اسی موقع پر عاشر وجاہت کی پرفارمنس کے دوران بھی ہانیہ عامر اور دنانیر مبین کو رقص کرتے دیکھا گیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

دنانیر مبین اور ہانیہ عامر کی ایک ہی فیسٹیول میں دونوں گلوکاروں کی پرفارمنس پر گنگناتے اور رقص کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا۔

ہانیہ عامر کی جانب سے عاصم اظہر کے گانوں پر گنگنانے کی ویڈیوز مختلف ٹوئٹر صارفین نے شیئر کیں جب کہ انسٹاگرام پر بھی شوبز پیجز نے اسے شیئر کیا، جہاں لوگوں نے اداکارہ کے حوالے سے نامناسب کمنٹس بھی کیے۔

ہانیہ عامر کی رواں برس جون میں عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ان کے ساتھ ایک کمرے میں بستر پر مذاق کرتے دکھائی دی تھیں، جس پر لوگوں نے ان پر خوب تنقید بھی کی تھی کہ وہ ایک نامحرم لڑکے کے ساتھ یوں مذاق کر رہی ہیں، جس کے بعد انہوں نے عاشر وجاہت کو بھائی قرار دیا تھا۔

دونوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عاصم اظہر نے طنزیہ ٹوئٹ کی تھی کہ وہ بال بال بچ گیا، شکر ہے وہ نہیں تھے۔

عاصم اظہر کی جانب سے ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی ویڈیو پر کمنٹس کرنے کے بعد خیال کیا گیا تھا کہ عاصم اور ہانیہ کے درمیان تعلقات ختم ہوگئے جب کہ اس سے قبل دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی چہ مگوئیاں ہوتی رہی تھیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عاشر وجاہت کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے والے واقعے کے بعد ہانیہ عامر نہ صرف عاصم اظہر سے دور دکھائی دیں بلکہ وہ عاشر وجاہت سے بھی دور ہوگئیں، تاہم 28 اور 29 نومبر کو وہ دونوں کے میوزک کنسرٹ میں نہ صرف رقص کرتی بلکہ ان کے گانوں پر گنگناتی بھی دکھائی دیں۔

میوزک کنسرٹ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر ٹاپ ٹرینڈ پر آگئیں۔

جس فیسٹیول میں عاشر وجاہت اور عاصم اظہر نے پرفارمنس کی، اس میں نتاشا بیگ سمیت دیگر گلوکاروں نے بھی پرفارمنس کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024