• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹیکنو کی کیمون 18 سیریز کے 3 فونز پاکستان میں دستیاب

شائع November 29, 2021
ٹیکنو 18 پریمیئر — فوٹو بشکریہ ٹیکنو
ٹیکنو 18 پریمیئر — فوٹو بشکریہ ٹیکنو

ٹیکنو نے کیمون 18 سیریز کے 3 نئے فونز پاکستان میں متعارف کرا دیئے ہیں جن میں سے کیمون 18 پریمیئر اس کمپنی کا اب تک کا سب سے طاقتور فون ہے۔

کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کیمون 18 ٹی، کیمون 18 پی اور کیمون 18 پریمیئر فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔

ٹیکنو کیمون 18 پریمیئر

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

یہ اس کمپنی کا اب تک کا سب سے طاقتور فون ہے جس میں 6.7 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس فون کی فلیٹ اسکرین میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں اور اسے گیمبل سیٹ اپ قرار دیا گیا ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 12 میگا پکسل گیمبل اسٹیبلائز کیمرا اور 8 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا موجود ہے۔

پیری اسکوپ کیمرے میں 5 ایکس آپٹیکل زوم اور 60 ایکس ہائبرڈ زوم کی سہولت دی گئی تھی جبکہ نائٹ پورٹریٹ موڈ، پورٹریٹ ویڈیو بوکیہ موڈ اور اسپیشل سپر نائٹ موڈ جیسے فیچرز بھی ہیں جو تاریکی میں تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون کے کیمرا سیٹ اپ سے چاند کی بہترین کلوز اپ فوٹو لی جاسکتی ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فنگر پرنٹ اسکینر سائیڈ پر ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ہائی او ایس 8.0 کے ساتھ کیا گیا ہے۔

کیمون 18 پریمیئر میں 4750 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

پاکستان میں یہ فون 55 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

کیمون 18 پی

فوٹو بشکریہ کیمون
فوٹو بشکریہ کیمون

کیمون 18 پی میں 6.8 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈسپلے میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے۔

فون کے اندر میڈا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

کیمون 18 پی میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ہائی او ایس 8 سے کیا گیا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل پورٹریٹ اور 2 میگا پکسل ڈٰپتھ کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون پاکستان میں 34 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

کیمون 18 ٹی

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

یہ اس سیریز کا سب سے سستا فون ہے مگر حیران کن طور پر سیلفی کیمرے کے لحاظ دیگر ماڈلز سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

کیمون 18 ٹی میں 6.8 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 85 پراسیسر ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فون میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فون کی ایک خاص بات اس کا ورچوئل ریم فیچر بھی ہے جس کے باعث 4 جی بی کے ساتھ اضافی 3 جی بی ریم پاور ڈیوائس کو حاصل ہوتی ہے۔

کیمون 18 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

فون کے فرنٹ پر 48 میگا پکسل کا طاقتور سیلفی کیمرا موجود ہے جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہی ہے جبکہ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

اس فون کو خریدنے کے لیے 28 ہزار 999 روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024