• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہولی وڈ اداکارہ لنزے لوہان کی بوائے فرینڈ بدر شمس سے منگنی

شائع November 28, 2021
لنزے لوہان اور ان کے منگیتر بدر شمس — فوٹو بشکریہ لنزے لوہان انسٹاگرام پیج
لنزے لوہان اور ان کے منگیتر بدر شمس — فوٹو بشکریہ لنزے لوہان انسٹاگرام پیج

ہولی وڈ اداکارہ لنزے لوہان اپنے کیریئر سے زیادہ ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتی ہیں اور اب انہوں نے ایک مسلمان شخص بدر شمس سے منگنی کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر 28 نومبر کو اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے منگنی کا اعلان کیا اور چند تصاویر بھی شیئر کیں۔

انہوں نے لکھا 'میری محبت، میری زندگی، میرا خاندان، میرا مستقبل بدر شمس'، پوسٹ میں انگوٹھی کا ایموجی بھی پوسٹ کیا گیا تھا۔

تصاویر میں جوڑے کو خوش باش دکھایا گیا جبکہ لنزے لوہان کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی جگمگا رہی تھی۔

بدر شمس کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو موجود نہیں بس یہ معلوم ہے کہ وہ دبئی میں گلوبل انویسٹمنٹ بینک کریڈٹ سوئس کے اسسٹنٹ نائب صدر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدر شمس اور لنزے لوہان منگنی سے 2 سال قبل ملے تھے۔

دونوں نے اپنا تعلق کافی حد تک نجی رکھا مگر 2020 میں لنزے لوہان نے بدر شمس کو ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بوائے فرینڈ قرار دیا مگر پھر اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔

35 سالہ اداکارہ کو جوانی میں فلم 'پیرنٹ ٹریپ' اور 'مین گرلز' میں مرکزی کردار ادا کرنے پر شہرت ملی تھی۔

بعد ازاں وہ مختلف قانونی اور ذاتی مسائل کے باعث میڈیا کی سہہ سرخیوں میں رہی اور حالیہ برسوں میں انہوں نے دبئی میں سکونت اختیار کر رکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024