• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

نانگہ پربت میں سیاحوں کے قتل کے ملزمان گرفتار

شائع August 20, 2013

رائٹرز فائل فوٹو۔۔۔۔

گلگت:  دیامیر پولیس نے ایک ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران نانگہ پربت قتل کے واقعہ میں ملوث بیس حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

جون میں  بلتستان کے ضلع دیامیر میں 4200 فیٹ کی اونچائی پر ناننگا پربت کے پہلے بیس کیمپ پر پاکستانی باورچی سمیت دس غیر ملکی سیاح ہلاک ہو ئے تھے۔

پیر کے روز ضلع دیامیر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد نوید نے بتایا کہ ہم نے بہت کوششوں کے بعد قراقرم ہائی وے اور ناران کاغان روڈ پر فرقہ وارانہ، غیر ملکی سیاحوں اور سیکیورٹی افسران کے قتل میں ملوث بیس ملزمان کو ان کے ٹھکانوں پر پہنچ کر گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان ملزمان نے 2012 میں ہربان ڈس لولو سار پوائنٹ پر شیعہ مسافروں کو شناخت کے بعد ہلاک کیا تھا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ملزمان بونر داس کے ڈائموری پوائنٹ میں غیر ملکی سیاحوں کی ہلاکت اور ناننگہ پربت قتل پر تحقیقات کرنے والے ایس ایس پی سمیت کرنل اور کیپٹن کی ہلاکت میں بھی ملوث تھے۔

انہوں نے پاک فوج، قانوں نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی ملزمان کی گرفتاری پر مشترکہ کوششوں کو سراہا انہوں نے مذید کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے آپریشن کے دوران  اہم کردار ادا کیا ہے۔

محمد نوید نے کہا کہ ایک دو دن میں گرفتار کیے جانے والے دہشت گردوں کے بارے میں مذید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی حساسیت کے باعث ہم فی الوقت مذید معلومات نہیں دے سکتے۔

انہوں نے مذید بتایا کہ ملزمان پر مقدمہ دیامیر میں چلایا جائے گا، اور انھیں کسی اور مقام پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Gharib Aug 19, 2013 10:12pm
Maloomaat kam ho ya zyada, khabar achha hai: begunahon ke khoon main range haathwale dehshatgard pakde gaye. Aaj Pakistan main aise badbakhton ke lye koi jagah nahin hai kyon ke Pakistan ke saath saath, inhon ne Islam ke naam par bhee daagh laga dete hain. Allah hamare mulk ko apne hifaazat main rakhe aur in shaddat pasandon ko saheeh rasta dekhaaye.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024