• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وکی و کترینہ شادی نہیں کر رہے: اہل خانہ، بھارتی میڈیا شادی کی خبروں پر بضد

شائع November 27, 2021
دونوں نے خود اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے خود اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: انسٹاگرام

ایک طرف تو بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں ماہ کے آخر تک کورٹ میرج کرکے دسمبر کے آغاز میں روایتی رسومات کے تحت شادی کریں گے۔

تو دوسری طرف وکی کوشل کی کزن نے ان کی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شادی نہیں کر رہے۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ لائف‘ نے 24 نومبر کو اپنی ایکسکلوژو اسٹوری میں بتایا تھا کہ وکی کوشل و کترینہ کیف نومبر کے آخر تک ممبئی کی عدالت میں قانونی طور پر اور دسمبر کے آغاز میں راجستھان میں روایتی انداز میں شادی کریں گے۔

تاہم اب وکی کوشل کی کزن نے اداکار کی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شادی نہیں کر رہے۔

’انڈین ایکسپریس‘ نے بتایا کہ وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپسانا ووہرا نے اداکاروں کی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق پھیلنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، وہ صرف افواہوں پر مبنی ہیں، ایسا کچھ نہیں ہونے جا رہا۔

دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات کی خبریں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات کی خبریں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

وکی کوشل کی کزن کا کہنا تھا کہ اگر دونوں شادی کرنے جا رہے ہوتے تو وہ اس کا اعلان کرتے اور دوسری بات یہ کہ وہ نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق پہلے اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل و کترینہ کیف اگلے ہفتے کورٹ میرج کریں گے، بھارتی میڈیا

انہوں نے ان کی شادی سے متعلق پھیلنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

تاہم دوسری جانب بھارتی میڈیا نے نہ صرف ان کی جلد شادی کی خبریں شائع کی ہیں بلکہ بھارتی میڈیا نے ان کی شادی کی تقریبات سے متعلق تفصیلات بھی شائع کی ہیں۔

’بولی وڈ لائفُ کے مطابق دونوں اداکار راجستھان کے پرتعیش مقام پر شادی کریں گے اور تقریبات کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

رپورٹ میں ایک اور شوبز ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات متعدد دن تک چلیں گی اور دولہا و دلہن مختلف تقریبات کے دوران مختلف مگر معروف فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ لباس پہنیں گے۔

رپورٹس ہیں کہ پہلے دونوں کورٹ میرج کریں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
رپورٹس ہیں کہ پہلے دونوں کورٹ میرج کریں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں بھارتی میڈیا گزشتہ دو ماہ سے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی سے متعلق دعوے کرتا آ رہا ہے، وہیں تاحال دونوں نے اپنی شادی اور تعلقات سے متعلق واضح طور پر کوئی بیان نہیں دیا۔

گزشتہ ہفتے بھارتی میڈیا نے خبریں دی تھیں کہ نومبر کے آخر تک کورٹ میرج کرنے کے بعد دونوں اپنے تعلقات اور شادی کا واضح اعلان کریں گے، جس کے بعد ان کی شادی کی رسومات راجستھان میں ادا کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: کس نے کہا میں شادی کر رہی ہوں؟ کترینہ کیف

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ جوڑے نے ابھی سے ہی شوبز کی خاص شخصیات کو شادی کی دعوت دینا شروع کردی ہے، تاہم اہم شخصیات کو تاحال مدعو نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے نے تاحال سلمان خان، ان کے بھائیوں ارباز خان، سہیل خان، والد سلیم خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو شادی کی دعوت نہیں دی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے حوالے سے ’بولی وڈ ہنگامہ‘ نے بتایا تھا کہ ان کی شادی میں موبائل فون لے کر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

گزشتہ ماہ اکتوبر کے اختتام پر کترینہ نے مختصر بیان میں شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
گزشتہ ماہ اکتوبر کے اختتام پر کترینہ نے مختصر بیان میں شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024