• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب آئندہ ماہ ہوگی

شائع November 27, 2021
جنید صفدر کا نکاح اگست میں ہوا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جنید صفدر کا نکاح اگست میں ہوا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر نے تصدیق کردی کہ ان کا ولیمہ آئندہ ماہ 17 دسمبر کو منعقد ہوگا۔

مریم نواز کے صاحبزادے کا نکاح رواں برس اگست میں احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن کی صاحبزادی عائشہ رحمٰن سے ہوا تھا۔

نکاح کے چند ماہ بعد گزشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں تھیں کہ جنید صفدر کا نکاح جلد لاہور میں منعقد ہوگا، تاہم اس حوالے سے اب انہوں نے خود بھی تصدیق کردی۔

جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ولیمے کا دعوت نامہ شیئر کیا، جس میں ان کی اہلیہ کے ہمراہ تصویر بھی ہے اور اس پر 17 دسمبر 2021 کی تاریخ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کا ولیمہ دسمبر میں لاہور میں ہونے کا امکان

انہوں نے کیپشن میں بھی ولیمے کی تاریخ کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے مقام کا نام نہیں بتایا۔

ان کی جانب سے ولیمے کی تاریخ کی تصدیق کیے جانے سے قبل گزشتہ ہفتے شریف خاندان کے ایک قریبی ذررائع نے ڈان امیجز کو بتایا تھا کہ ولیمے کی تقریب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دسمبر میں ہوگی۔

شریف خاندان کا آبائی گھر رائے ونڈ میں ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ جنید صفدر کا ولیمہ بھی وہیں منعقد ہوگا، اور ممکنہ طور پر دلہن کی رخصتی اسلام آباد سے ہوگی، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف خان سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمن خان کی بیٹی ہیں، جو 1997 میں احتساب بیورو کے چیئرمین رہے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے بیٹے کے نکاح کی تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 اسٹار ہوٹل دی لینس بورو میں اگست میں منعقد ہوئی تھی جو ہائیڈ پارک کارنر پر نائٹس برج میں واقع ہے۔

اس تقریب کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا رہا تھا اور جوڑے کی تصاویر کے ساتھ ساتھ جنید صفدر کی جانب سے محمد رفیع کا گانا کیا ہوا تیرا وعدہ' گانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024