• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پی ٹی اے کا موبائل کالز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

شائع November 26, 2021
قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا — شٹر اسٹاک فوٹو
قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا — شٹر اسٹاک فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کال کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

اس مقصد کے لیے پی ٹی اے نے موبائل ٹرمینیشن ریٹ کو کم کیا ہے۔

موبائل ٹرمینیشن ریٹ یا ایم ٹی آر سے مراد وہ قیمت ہے جو ایک موبائل آپریٹر دوسری کمپنی سے موصول ہونے والی کالز کے لیے وصول کرتا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 20 پیسے کم کرکے 0.70 روپے فی منٹ سے 0.50 روپے فی منٹ کیے جارہے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ جولائی 2022 سے یہ نرخ مزید 10 پیسے کمی سے 0.40 روپے فی منٹ کردیئے جائیں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق توقع ہے کہ آف نیٹ کالز کی قیمت میں کمی سے صارفین کو مفت آف نیٹ بنڈلز جیسی مزید مسابقتی پیشکشوں کی سہولت حاصل ہوسکے گی، جبکہ چھوٹے آپریٹرز کو بھی اس حوالے سے فائدہ ہوگا۔

پی ٹی اے کی جانب سے یکم جنوری 2020 کو آف نیٹ کالز کے لیے ایم ٹی آر کو 0.70 روپے فی منٹ کیا گیا تھا اور اب 2 سال نرخوں میں مزید کمی کی جارہی ہے۔

جولائی 2021 میں پی ٹی اے نے بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں موجودہ ایم ٹی آر یعنی 0.70 روپے فی منٹ اب بھی 2018 کی ایم ٹی آر روپے ڈٹر منیشن اور خطے میں رائج ایم ٹی آرز کے بینچ مارکنگ نتائج سے زیادہ ہے۔

مزید براں پی ٹی اے کو ٹیلی کام آپریٹروں کی طرف سے موجودہ موبائل ٹرمینیشن ریٹس پر نظرثانی کی درخواستیں بھی موصول ہوئی تھیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ موصول ہونے والے اکثریتی رد عمل میں ایم ٹی آر کو کم کرنے کی پی ٹی اے کی سفارش کی حمایت کی گئی تھی۔

تاہم اس حوالے سے مخالفانہ ردعمل بھی سامنے آیا، جس پر ٹیلی کام شعبے کی سماعت اور مکمل تجزیہ کے بعد،پی ٹی اے کی جانب سے پاکستان اور اے جے کے /جی بی میں موبائل نیٹ ورکس سے دیگر موبائل نیٹ ورکس یا فکسڈ نیٹ ورکس (یعنی مقامی، طویل اور بین الاقوامی آنے والی کالوں) کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا ہے۔

جو کہ جنوری سے جون 2022 تک 0.50 روپے فی منٹ ، جولائی 2022 سے جون 2023 تک 0.40 روپے فی منٹ اورجولائی 2023 کے بعد 0.30 روپے فی منٹ ہو ں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024