• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

سام سنگ کا گلیکسی ایم 52 فائیو جی پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع November 25, 2021
گلیکسی ایم 52 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایم 52 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے گلیکسی ایم سیریز کا نیا اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے ستمبر میں پولینڈ میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اس کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

گیکسی ایم 52 فائیو جی میں 6.7 انچ کا سپر امولیڈ پلس ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کے ڈسپلے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے مگر امولیڈ ڈسپلے کے باوجود فنگر پرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نہیں دیا گیا بلکہ سائیڈ پر پاور بٹن کا حصہ ہے۔

فون کے اندر کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر موجود ہے۔

اسی طرح 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

مگر فون کی ایک خاص بات اس میں ورچوئل میموری کا فیچر ریم پلس کی موجودگی ہے۔

درحقیقت یہ پاکستان میں سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں ورچوئل میموری کا فیچر دیا جارہا ہے جس کی بدولت صارف کو 6 کے ساتھ اضافی 4 جی بی ریم سپورٹ حاصل ہوگی۔

یہ فیچر چین کی کمپنیوں کے کئی فونز ہے مگر سام سنگ نے اب جاکر اپنے فونز میں اسے شامل کرنا شروع کیا ہے۔

گلیکسی ایم 52 میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

دیگر فیچرز میں بلیو ٹوتھ 5.0، ڈوئل بینڈ وائی فائی، جی پی ایس اور ہیڈ فون جیک قابل ذکر ہے۔

گلیکسی ایم 52 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج سام سنگ کے ون یو آئی 3.1 سے کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

پاکستان میں یہ فون 82 ہزار 999 روپے میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024