• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایک اور کورین ڈرامے نے مقبولیت میں اسکوئڈ گیم کو پیچھے چھوڑ دیا

شائع November 25, 2021
ہیل باؤنڈ کا ایک سین — اسکرین شاٹ
ہیل باؤنڈ کا ایک سین — اسکرین شاٹ

17 ستمبر 2021 کو ریلیز ہونے والی اسکوئڈ گیمز کئی ہفتوں سے دنیا بھر میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز ہے۔

مگر اب ایک اور کورین ڈرامے نے اسکوئڈ گیم کو پیچھے چھوڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

فینٹسی ہارر سیریز ہیل باؤنڈ کو نیٹ فلیکس پر اب سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ٹی وی شو کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

20 نومبر کو ہیل باؤنڈ نیٹ فلیکس کی سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ٹی وی سیریز بن گئی اور ڈیبیو کے 24 گھنٹوں کے اندر 80 سے زہادہ ممالک میں سرفہرست سیریز بن گئی ہے۔

اس ٹی وی سیریز کو فلم ٹرین ٹو بوسان کی ہدایات دینے والے یونگ سان ہو نے تیار کیا ہے جس کا پریمیئر ستمبر میں 2021 ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔

پاکستان میں بھی یہ سیریز نیٹ فلیکس کے صارفین میں چوتھے نمبر پر رہی جبکہ مسلسل 10 ویں ہفتے اسکوئڈ گیم کے حصے میں نمبرون پوزیشن آئی۔

آنے والے ہفتوں میں یہ اسکوئڈ گیم جتنی مقبول ہوتی ہے یہ ابھی کہنا مشکل ہے۔

ویسے اسکوئڈ گیم کے دوسرے سیزن کی تصدیق ڈائریکٹر نے کی ہے حالانکہ اکثر کورین ٹی وی شوز ایک سیزن تک ہی محدود ہوتے ہیں۔

مگر عالمی سطح پر بہت زیادہ کامیابی کے بعد اسکوئڈ گیم کے ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے کہا تھا کہ اس نے ہمارے کے لیے کوئی اور انتخاب نہیں چھوڑا۔

اسکوئڈ گیم کی مقبولیت کے نتیجے میں کورین زبان سیکھنے میں بھی دنیا بھر میں دلچسپی بڑھی ہے جبکہ جنوبی کورین ثقافت کے بارے میں لوگ زیادہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024