• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آزاد کشمیر کابینہ کا بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ

شائع November 24, 2021
وزیر اعظم  نے کہا کہ ہر سطح پر احتساب ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے—فائل فوٹو: وزیر اعظم آزاد کشمیر ٹوئٹر
وزیر اعظم نے کہا کہ ہر سطح پر احتساب ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے—فائل فوٹو: وزیر اعظم آزاد کشمیر ٹوئٹر

آزاد کشمیر کی کابینہ نے جلد از جلد قانون سازی کر کے بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی بہبود کے لیے خصوصی فنڈ کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ کا مؤقف تھا کہ بے سہارا افراد کی مدد سے ہی سماجی برائیوں اور دیگر جرائم کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ ووٹنگ کے نظام کی اسکروٹنی کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم تشکیل

احساس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے مستحقین کا ڈیٹا جمع کرنے سے متعلق کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اس مقصد کے لیے پاکستان میں رائج طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

کابینہ نے مزید فیصلہ کیا کہ شادیوں اور دیگر سماجی تقریبات میں ون ڈش کا سلسلہ نافذ کیا جائے گا جبکہ رات 10 بجے کے بعد شادی سمیت کسی قسم کی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں کابینہ نے نیٹ میٹرنگ، جو بلنگ کا ایک طریقہ کار ہے، اسے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ شمسی توانائی کے نظام سے بننے والے بجلی گرڈ اسٹیشن میں شامل کرنے والوں کو کریڈٹ دیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: پی ٹی آئی نے مزید 3 مخصوص نشستیں حاصل کرلیں

وزرا کی کمیٹی نے احتساب ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کو مرتب کرنے کے سلسلے میں اب تک ہوئی پیش رفت کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی، جس پر کابینہ نے ہدایت کی کہ کمیٹی آئندہ اجلاس سے قبل یہ عمل مکمل کرے۔

اس ضمن میں جاری باضابطہ بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہر سطح پر احتساب ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تاہم انہوں نے عزم کیا کہ احتساب شفاف اور قابل عمل ہونا چاہیے اور احتساب کے مرحلے میں کسی کو نشانہ بنایا جائے نہ ہی جوابدہی کے نام پر کسی کی تضحیک کی جائے گی۔

کابینہ نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تاکہ مختلف عدالتوں میں التوا کا شکار کیسز کی مؤثر انداز میں پیروی کی جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024