• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تصاویر ایڈٹ نہیں کرتی، حقیقی معنوں میں خوبصورت ہوں، درفشاں

شائع November 23, 2021
درفشاں کا شمار ابھرتی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
درفشاں کا شمار ابھرتی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں نے واضح کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کو ایڈٹ نہیں کرتیں بلکہ وہ حقیقی معنوں میں ہی اتنی خوبصورت ہیں۔

درفشاں سوشل میڈیا اور خاص طور پر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں اور وہاں تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں تو بعض مداحوں ان کی تصاویر کو ایڈٹ شدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوبز شخصیات جعلی تصاویر کے ذریعے اپنی خوبصورتی کی تشہیر کرکے دوسروں کو پریشان کردیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسمانی نمائش پر مبنی کوئی کردار نہیں کروں گی، در فشاں

درفشاں کی تصاویر پر زویا ناصر نامی لڑکی کے اکاؤنٹ سے کیے گئے کمنٹ میں اداکارہ کی تصاویر کو ایڈٹ شدہ قرار دیا گیا۔

زویا ناصر نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ انہوں نے درفشاں کی ایک تصویر کو ویڈنگ فوٹوگرافر کے اکاؤنٹ پر دیکھا اور ساتھ ہی سوال کیا کہ شوبز شخصیات تصاویر کو ایڈٹ کرکے خود کو اتنا خوبصورت کیوں پیش کرتی ہیں؟

لڑکی نے لکھا کہ تصاویر کو ایڈٹ کرکے شیئر کرنے کا عمل شوبز شخصیات کی پریشانی کو ظاہر کرتا ہے اور یہ عمل درست بھی نہیں کہ خوبصورتی کو جعلی طریقے سے بڑھایا جائے۔

مزید پڑھیں: وہاج علی اور درفشاں سلیم ویب سیریز میں اداکاری کیلئے تیار

ساتھ ہی زویا ناصر نامی لڑکی نے در فشاں کو اپنے کمنٹ میں مینشن کیا، جس پر اداکارہ نے انہیں پیار بھرا جواب بھی دیا۔

اداکارہ کے مطابق وہ تصاویر ایڈٹ نہیں کرتیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ کے مطابق وہ تصاویر ایڈٹ نہیں کرتیں—اسکرین شاٹ

درفشاں نے اپنے کمنٹ میں واضح کیا کہ ان کی مذکورہ تصویر ایڈٹ شدہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اپنی دوسری تصاویر کو ایڈٹ کرتی ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ مذکورہ تصویر کو انہوں نے ایسے منفرد زاویے سے کھینچا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: در فشاں کو انگریز کلاس فیلو نے شادی کی پیش کش کی تھی؟

درفشاں کے مطابق وہ جتنی تصویر میں خوبصورت ہیں، حقیقت میں بھی اتنی ہی حسین ہیں اور یہ کہ اپنی جسامت کو حقیقی معنوں میں تسلیم کرنے سے بڑھ کر اور کوئی بھی خوبصورت بات نہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی اداکارہ پر الزام لگایا گیا ہو کہ وہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر کو ایڈٹ کرکے شیئر کرتی ہیں، اس سے قبل بھی متعدد اداکاراؤں پر ایسے الزام لگ چکے ہیں۔

درفشاں نے چند سال قبل اداکاری کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی طور پر انہیں معاون کردار دیے گئے۔

درفشاں کا تعلق لاہور سے ہے، تاہم شوبز میں جگہ بنانے کے لیے وہ کچھ عرصہ قبل کراچی منتقل ہوئی تھیں۔

انہوں نے برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے، حالیہ چند ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے سے انہیں کافی شہرت ملی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024