• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مشن میں ناکامی کے باوجود بھارتی پائلٹ ابھی نندن کیلئے تیسرا بڑا فوجی اعزاز

شائع November 22, 2021
ابھی نندن کو بھارتی فوج کے تیسرے بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے— فوٹو: بھارتی صدر ٹوئٹ
ابھی نندن کو بھارتی فوج کے تیسرے بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے— فوٹو: بھارتی صدر ٹوئٹ

2019 میں پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو مشن میں ناکامی کے باوجود بھارت کے تیسرے سب سے بڑے فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا۔

یاد رہے کہ بھارتی پائلٹ کو پاکستانی عوام نے پکڑ کر فوج کے حوالے کردیا تھا لیکن پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن واپس بھیج دیا تھا۔

بھاتی اخبار ’دی انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق ابھی نندن نے ویر چکرا وصول کیا، یہ بھارتی فوج کا تیسرا اعلیٰ سطح کا اعزاز ہے، جبکہ پہلے نمبر پر پرم ویر چکرا اور دوسرے نمبر پر ماہا چکرا ہے۔

دارالحکومت نئی دہلی میں انعامات سے متعلق تقریب میں ابھی نندن نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند سے میڈل وصول کیا، تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی نندن کو حال ہی میں ونگ کمانڈر سے گروپ کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے انہیں ’جرأت مندی کے مظاہرے‘ پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: ابھی نندن کو بین الاقوامی قوانین کے تحت عزت سے قید میں رکھا، دفتر خارجہ

بھارت کے مطابق انہوں نے پاکستانی فوجی طیارہ ایف 16 گرایا تھا جسے پاکستان، آزاد مبصرین اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے حقیقت کے برعکس قرار دیا گیا ہے۔

’انڈین ایکسپریس‘ نے ایوارڈ کا حوالہ دیتے ہوئےلکھا کہ ’ونگ کمانڈر ابھی نندن بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حفاظت کو خاطر میں لائے بغیر دشمن کے سامنے جرأت سے کھڑے رہے اور غیر معمولی انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں‘۔

ایک اور بھارتی اخبار ’انڈیا ٹائم‘ نے تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ تقریب میں ابھی نندن کے یونٹ 51 اسکواڈرن کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

مذکورہ رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے ٹوئٹ کیا کہ’ کیا یہ حقیقت ہے؟ پاکستانی حراست میں چائے پینا؟

انہوں نے کہا کہ یہ ’حقیقت کے برعکس ہے‘۔

مزید پڑھیں: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان سامنے آگیا

وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائےڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد نے لکھا ’فنٹاسٹک‘ اور مزید کہا کہ میں ابھی نندن کے جذبات سمجھ سکتا ہوں صرف نریندر مودی اور بھارتی میڈیا کے شکست قبول نہ کرنے کی وجہ سے انہیں ہر دوسرے مہینے ناکامی کے لمحات یاد دلائے جاتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’ بی بی سی‘ کی 2019 کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے پکڑے گئے بھارتی افسر سابقہ بھارتی پائلٹ کے بیٹے ہیں، انہیں 2004 میں فائٹر پائلٹ کے طور پر کمیشن میں شامل کیا گیا تھا‘۔

ابھی نندن کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر 27 فروری 2019 کو گرفتارکیا گیا تھا۔

طیارہ گرنے سے قبل انہیں آزاد کشمیر کے مقامی افراد نے پکڑا اور بعد ازاں پاک فوج کے اہلکاروں کی تحویل میں دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے 'فنٹاسٹک چائے' پر مزاحیہ تبصرے

واقعے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھاگیا کہ فوجی اہلکار ابھی نندن کو شہریوں سے باحفاظت اپنی تحویل میں لے رہے ہیں۔

بعد ازاں آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک ویڈیو ریلیز کی گئی تھی جس میں بھارتی پائلٹ پاکستانی فوجی اہلکاروں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں موجود ہیں اور انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے ساتھ بہت اچھا رویہ اختیار کیا گیا۔

ابھی نندن نے ویڈیو میں تسلیم کیا تھا کہ ’میں یہ ریکارڈ کروانا چاہتا ہوں کہ جب میں اپنے ملک واپس جاؤں گا تومیں اپنا بیان تبدیل نہیں کروں گا‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’پاکستانی فوجی افسران نے میری اچھی طرح دیکھ بھال کی‘۔

بعدازاں یکم مارچ 2019 کو جذبہ خیر سگالی کے تحت انہیں واہگہ بارڈر سے واپس بھارت بھیج دیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

عرفان Nov 22, 2021 11:38pm
کھسیانی بلی کھمبا نوچے-

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024