• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وزیراعظم کا چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل حل کرنے کا حکم

شائع November 21, 2021
وزیراعظم کی چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات—فوٹو: اے پی پی
وزیراعظم کی چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات—فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کے روابط اور یوٹیلیٹیز جیسے درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے چین یان کی سربراہی میں چینی کاروباری افراد کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ’ ہم ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں چینی تجارت کی سپورٹ کریں گے اورخصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے چین کی گہری دلچسپی کے مشکور ہیں‘۔

وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ چینی تاجر گلاس، سرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کی پریشان چینی سرمایہ کاروں کو جلد جزوی ادائیگی کا امکان

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ اوپو جو ایک معروف چینی کنزیومر الیکٹرانکس اور موبائل کمیونیکیشن کمپنی ہے وہ پاکستان میں بھی ایک موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ اور ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنے جا رہی ہے۔

جس سے نہ صرف اسمارٹ موبائل فونز کی سالانہ درآمد پر زرمبادلہ کے ذخائر کی زیادہ بچت بلکہ ہمارے ٹیک گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل، معاون خصوصی سی پیک ایم خالد منصور، چین کے سفیر نونگ رونگ اور مس چن یان سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اپنے ریمارکس میں نونگ رونگ نے تسلیم کیا کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ وزیراعظم کی 13 ستمبر کو ہونے والی ملاقات سے اب تک متعدد مسائل حل اور خاصی پیش رفت ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو 'چینی قرضوں' کے مسائل کا سامنا نہیں ہے، اسد عمر

انہوں نے کہا کہ ہم مزید مثبت معلومات چین بھجوائیں گے تا کہ اور چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب ہوسکیں۔

ایک چینی کاروباری شخص نے کہا کہ اوپو سات سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان میں موجود ہے اور اس نے اب تک ملک میں تقریباً 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024