• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

جنوبی بھارت میں سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک، متعدد لاپتا

شائع November 20, 2021
تیز بارشوں کے باعث ہندؤں کا مقدس مقام سبر املا بند کردیا گیا ہے— فوٹو:اے ایف پی
تیز بارشوں کے باعث ہندؤں کا مقدس مقام سبر املا بند کردیا گیا ہے— فوٹو:اے ایف پی

جنوبی بھارت میں اچانک سیلاب کے باعث تقریباً 30 افراد ہلاک یا گمشدہ ہوگئے جبکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعے میں 3 بسیں بھی ڈوب گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں تین بسیں ڈوب جانے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے درجنوں افراد لاشیں نکالی ہیں لیکن اب بھی 18 افراد لاپتا ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بے ترتیب اور انتہائی خراب موسم کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے جو ڈیمنگ اور جنگلات کی کٹائی کا سبب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے شمالی حصے میں سیلاب کے باعث 46 افراد ہلاک

اکتوبر سے اب تک بھارت میں تیز بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ، اور سیلاب کے باعث کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارت کے متعدد علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ ماہ کیریلا میں تیز بارش کی وجہ سے سیلاب کے باعث 42 افراد ہلاک ہوگئے تھے، گزشتہ روز حکام نے شہریوں کو تیز بارش کے باعث سبراملا میں داخلے سے روک دیا تھا۔

یاد رہے سبراملا ہندؤں کے مقدس مقام ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 150افراد ہلاک

گزشتہ ہفتے دو ماہ کی طویل کی عبادت کےلیے سبر املا کھولے جانے بعد ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند یہاں پہنچ رہے ہیں۔

بھارتی جریدے ’ہندوستان ٹائمز‘ کا کہنا ہے کہ حکام پمبا دریا میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر عقیدت مندوں کو روکنے پر مجبور ہیں، تاہم یہ پابندی ایک ہی دن کے لیے لگائی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024