• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ویوو کا نیا مڈرینج 5 جی فون وائے 54 ایس

شائع November 19, 2021
وائے 54 ایس — فوٹو بشکریہ ویوو
وائے 54 ایس — فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے ایک نیا مڈرینج اسمارٹ فون وائے 54 ایس متعارف کرا دیا ہے۔

ویوو وائے 54 ایس 5 جی میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہے جو 5 جی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

فون کے اندر 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ ورچوئل ریم کا بھی فیچر ڈیوائس کا حصہ ہے جس سے ریم پاور میں مزید 2 جی بی کا اضافہ ہوجاتا ہے۔

وائے 54 ایس میں 6.51 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 18 واٹ چارجنگ سپورٹ یو ایس بی سی پورٹ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔

فون میں ڈوئل سم سلاٹ ڈوئل سم ڈوئل اسٹینڈ بائی سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ ہیڈفون جیک، فنگرپرنٹ اسکینر اور اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم (جس کا امتزاج اویجن او ایس 1.0 سے کیا گیا ہے) جیسے فیچرز موجود ہیں۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ 13 میگا پکسل پرائمری اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمروں پر مشتمل ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 1699 یوآن (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024