• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اپنی زندگی پر ’اختیار‘ ملتے ہی برٹنی اسپیئرز شادی کی خواہاں

شائع November 19, 2021
برٹنی اسپیئرز نے سام اصغری سے ستمبر 2021 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
برٹنی اسپیئرز نے سام اصغری سے ستمبر 2021 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اپنی زندگی پر تقریبا 14 سال بعد ’اختیار‘ ملنے کے بعد امریکی گلوکارہ و اداکارہ برٹنی اسپیئرز نے جلد شادی کرنے پر غور کرنا شروع کردیا۔

برٹنی اسپیئرز کی ’سرپرستی‘ 12 نومبر کو ختم کی گئی تھی، وہ فروری 2008 سے والد سمیت دیگر افراد کی ’سرپرستی‘ میں ایک طرح سے قیدی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں۔

تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ ’سرپرستی‘ ختم ہوتے ہی برٹنی اسپیئرز نے جلد شادی کرنے پر غور شروع کردیا اور وہ شادی کا مقام منتخب کرنے میں مصروف ہیں۔

’پیپلز میگزین‘ نے ذرائع سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برٹنی اسپیئرز ان دنوں شادی کی تقریبات کے لیے مختلف مقامات پر غور کر رہی ہیں، کیوں کہ اب وہ جلد سے جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جانے کی خواہاں ہیں۔

رپورٹ میں گلوکارہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیا گیا کہ برٹنی اسپیئرز ’سرپرستی‘ ختم ہونے سے قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا چاہتی تھیں مگر ایسا نہ ہوسکا لیکن اب وہ جلد پیا گھر سدھار جانا چاہتی ہیں۔

دونوں نے 13 ستمبر کو منگنی کی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر
دونوں نے 13 ستمبر کو منگنی کی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر

رپورٹ میں برٹنی اسپیئرز کے منگیتر سام اصغری کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ وہ بھی جلد شادی کرنے کے بیانات دے چکے ہیں۔

رپورٹ میں واضح نہیں کیا گیا گیا کہ جوڑا کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہے کہ دونون تین مہینے کے اندر ہی نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: برٹنی اسپیئرز نے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

دونوں نے پانچ سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد رواں برس ستمبر میں منگنی کی تھی اور دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اس کی تصدیق کی تھی۔

سام اصغری اور برٹنی اسپیئرز کے تعلقات 2016 میں استوار ہوئے تھے اور دونوں ایک گانے میں بھی ساتھ پرفارمنس کر چکے ہیں۔

سام اصغری گلوکارہ کے فٹنیس ٹرینر بھی رہے ہیں اور ان سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ ایرانی نژاد مسلم خاندان کے ہاں امریکا میں پیدا ہوئے۔

سام اصغری سے قبل برٹنی اسپیئرز نے 2004 میں اپنے بچپن کے دوست جیسن ایلن الیگزینڈر سے شادی کی تھی مگر بدقسمتی سے اسی سال دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں برٹنی اسپیئرز نے گلوکار کیون فیڈرلائن سے 2004 کے آخر یں شادی کی، جن سے 2007 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

مزید پڑھیں: برٹنی اسپیئرز 14 سال بعد ’سرپرستی‘ سے آزاد

برٹنی اسپیئرز کو دوسرے شوہر سے دو بچے بھی ہیں اور ان کی حوالگی نہ ملنے سمیت دیگر قانونی مسائل اور پیچیدگیوں کی وجہ سے گلوکارہ 2008 میں ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں، جس وجہ سے ان کے والد کو عدالت نے ان کا قانونی سرپرست مقرر کیا تھا۔

برٹنی اسپیئرز والد سمیت دیگر افراد کی ’سرپرستی‘ میں تقریبا 14 سال رہیں اور گزشتہ ہفتے 12 نومبر کو امریکی عدالت نے ان کی ’سرپرستی‘ ختم کرتے ہوئے انہیں ان کی زندگی پر ’اختیار‘ دیا تھا۔

اپنی زندگی پر ’اختیار‘ ملنے کے بعد اب خبریں ہیں کہ برٹنی اسپیئرز جلد سے جلد شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کرنے کی خواہاں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024