• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

موٹرولا نیا اسمارٹ فون موٹو جی پاور پیش

شائع November 17, 2021
موٹو جی پاور 2022 — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹو جی پاور 2022 — فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے موٹو جی سیریز کا پہلے بہتر پاور ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔

موٹو جی پاور (2022) میں 6.5 انچ کا ڈسپلے 720 پی ریزولوشن اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کی ایک خاص بات اس کی 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے بارے میں موٹرولا کا دعویٰ ہے کہ اسے 3 دن تک مسلسل استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بیٹری کے ساتھ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم فون کا حصہ ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا اوکٹا کور ہیلیو جی 37 پراسیسر موجود ہے۔

موٹو جی پاور میں 4 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں، جس میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

آئی پی 52 واٹر پروفنگ اور فنگر پرنٹ سنسر دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

کمپنی کے مطابق بیک کیمرا سیٹ اپ کو بہتر بنایا گیا ہے۔

موٹو جی پاور میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ کم روشنی میں نمایاں حد تک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

اس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے ڈیوائس کا حصہ ہیں جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

موٹرولا کے ڈوئل کیپچر فیچر فرنٹ اور بیک کیمروں سے ویڈیو ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔

یہ فون آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا جس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 200 ڈالرز (35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 250 ڈالرز (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024